خود کو محدود کرنا ہی اس وقت کروناکی وباء سے نمٹنا ہے، فواد چوہدری

جمعہ 27 مارچ 2020 18:53

خود کو محدود کرنا ہی اس وقت کروناکی وباء سے نمٹنا ہے، فواد چوہدری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2020ء) وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کا عوام کو گھروں میں نماز ادا کرنے کا مشورہ انتہائی درست ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا عوام کو گھروں میں نماز ادا کرنے کا مشورہ انتہائی درست ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اس وقت مذہبی قیادت سے اسی سنجیدہ رویئے کی توقع کی جانی چاہئے۔ خود کو محدود کرنا ہی اس وقت کروناکی وباء سے نمٹنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک دفعہ پھیلاؤ رک گیا تو یہ وباء اپنی موت آپ ختم ہو جائیگی۔