کرونا وائرس،سپیکر قومی اسمبلی کی تمام سیاسی قوتوں سے ملک و قوم کی خاطر در پیش عالمی چیلنجز اور حالات کا مل کر مقابلہ کر نے کی اپیل

وفاقی وصوبائی حکومت دس پندرہ دن کے اندر اندر وائرس سے جتنے لوگ متاثر ہے ان کو غذائی خوراک پہنچانے کا سلسلہ شروع کر دئے گی،اسد قیصر

جمعہ 27 مارچ 2020 21:16

کرونا وائرس،سپیکر قومی اسمبلی کی تمام سیاسی قوتوں سے ملک و قوم کی خاطر ..
صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2020ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے تمام سیاسی قوتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک و قوم کی خاطر کورونہ وائرس کے حوالے سے در پیش عالمی چیلنجز اور حالات کا مل کر مقابلہ کریں ۔ وفاقی وصوبائی حکومت دس پندرہ دن کے اندر اندر وائرس سے جتنے لوگ متاثر ہے ان کو غذائی خوراک پہنچانے کا سلسلہ شروع کر دئے گی۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور صوابی میں ڈاکٹروں ، نرسز اور پیرا میڈیکس سٹاف کے لئے کورونہ وائرس سے بچائو کے لئے حفاظتی کٹس سمیت تمام حفاظتی آلات کے دو بھرے ٹرکس پرنسپل گجو خان میڈیکل کالج ڈاکٹر فصیح الزمان کو حوالہ کرنے کے موقع پر کیا۔ ڈی پی او صوابی عمران شاہد ، ڈی سی شاہد محمود ، پرنسپل ڈاکٹر فصیح الدین ، ڈاکٹر عثمان خان ڈپٹی ایم ایس دیگر ڈاکٹرز ، عطاء اللہ خان مرغز ، عاصم خان شاہ منصور و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے ڈاکٹرز کورونہ وائرس کے حوالے سے پاکستان اور اپنے عوام کے لئے عملی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ صوابی سمیت پورے پختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں کو ایک ہفتے کے اندر اندر ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکس اور نرسز کے لئے حفاظتی کٹس سمیت تمام سامان اور آلات فراہم کی جارہی ہے اور آج جو سامان باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور کے حوالے کیا گیا وہ انتہائی اعلیٰ کوالٹی کا سامان ہے ۔

کٹس سمیت تمام حفاظتی ساما ن پچاس ڈاکٹروں اور بیس نرسز و پیرا میڈیکس سٹاف کے لئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلانی ٹرسٹ کے تعاون سے تین سو افراد کے لئے روزانہ کی بنیاد پر خوراک کی فراہمی شروع ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ موجودہ جو حالات در پیش ہے یہ اللہ پاک کی طرف سے ایک امتحان ہے ہم سب کو اس امتحان میں پاس ہونا ہو گا ملک اور عوام کے لئے سوچنا ہو گا انہوں نے کہا کہ مخیر لوگ اور خاص کر اوورسیز پاکستانی اپنے پڑوس میں لاک ڈائون سے متاثرہ مزدوروں اور دیہاڑی مار لوگوں کے لئے غذائی خوراک اور مالی امداد میں اپنا کر دار ادا کریں انہوں نے کہا کہ کورونہ وائرس سے ڈرنا نہیں بلکہ لوگ اختیاطی تدابیر پر عملدر آمد کو یقینی بنائے ۔

انہوں نے کہا کہ وائرس کے حوالے سے عوام خوف و ہراس کا شکار نہ ہو اور جن لوگوں میں وائرس کے علامات ظاہر ہو جائے وہ فوری طور پر ٹیسٹ کے لئے رجوع کریں تاکہ فوری طور پر کورونہ وائرس پر قابو پایا جا سکے۔انہوں نے واضح طور پر کہا کہ کورونہ وائرس کے حوالے سے لاک ڈائون کے دوران کسی صورت ذخیرہ اندوزی بر داشت نہیں کی جائے گی انتظامیہ فوری طور پر ذخیرہ اندوزوں کو عبرت کا نشان بنائیں اور ان کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہ بر تی جائے ۔

ایک طرف ملک کے عوام موت اور زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں دوسری طرف اس موقع پر لوگ دولت کمانے کے لئے ذخیرہ اندوزی کر رہے ہیں جو مسلمان کہنے کے لائق نہیں انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی طرف سے ضلع صوابی کے متاثرین کے لئے پچاس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام رونا وائرس سے متعلق حکومت کی احتیاطی تدابیر اپنائیں،ڈاکٹرز آگے بڑھ کر اس موقع پر پاکستانی قوم کی مدد کریں،مجھے امید ہے ڈاکٹربرادری اس میں سب سے بڑی لیڈ رول لیں گے انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت لوگ ذخیراندوزی کررہے ہیں،اذخیراندوزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کاروائی کی جائے گی،ذخیراندوزی کرنیوالے مسلمان نہیں انسان بھی نہیں ہے،انہوں ہے کیا کہ مکینزم بنارہے ہیں کہ لاک ڈاؤن کیدوران گڈزٹرانسپورٹ پر پابندی نہ ہو، اشیائے خوردونوش کی دکانیں کھلی اور اس کی سپلائی بھی متاثر نہیں ہوگی،کارکن ویلج کونسل کی سطح پر ورکس فورس بنائیں،ورکس فورس ہر ویلج کونسل میں غرباء اور مساکین کی لسٹیں بناکر حکومت کو بھجوائے گی، انہوں نے کہا کہ حکومت طریقہ کار بنارہا ہے کہ کس طرح ان کو راشن مہیا کی جائے،عمران خان عوام کے ساتھ ہے اور ان کو مایوس نہیں کرینگے۔