پاک فضائیہ کے تمام افراد امدادی فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں گے،ترجمان پاک فضائیہ

جمعہ 27 مارچ 2020 22:31

پاک فضائیہ کے تمام افراد امدادی فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں گے،ترجمان پاک ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2020ء) پاک فضائیہ نے کورونا امدادی فنڈ میں اپنا حصہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان حکومت کی جانب سے اس وبائی مرض سے لڑنے کیلئے قائم کردہ فنڈ میں اپنی ایک ماہ کی جبکہ ایئر کموڈور، ایئر وائس مارشل اور ایئر مارشل عہدوں کے افسران اپنی تین دن کی تنخواہ عطیہ کریں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ملکی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ایئر سٹاف کی سطح پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاک فضائیہ کے تمام افراد اس فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔ ایئر چیف کے علاوہ ایئر کموڈور، ایئر وائس مارشل اور ایئر مارشل عہدوں کے افسران اپنی تین دن کی تنخواہ عطیہ کریں گے جبکہ پائلٹ آفیسر رینک سے گروپ کیپٹن تک اپنی دو دن کی تنخواہ اس فنڈ میں دیں گے۔ ان کے ساتھ ساتھ ایئرمن اور سویلین عملہ بھی اپنی ایک دن کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں جمع کرائیں گے۔