نوکنڈی افغانستان سے غیرقانونی طور پر داخل والا ازبک باشندہ گرفتار

جمعہ 27 مارچ 2020 22:34

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2020ء) بلوچستان کے ضلع چاغی کے ڈپٹی کمشنر آغا شیرزمان کی ہدایت پر تحصیلدار نوکنڈی عرفان خان خلجی نے کارروائی کرتے ہوئے نوکنڈی کے مقام پر افغانستان سے غیرقانونی طور پر داخل ہونے والے ازبک باشندے کو گرفتارکر لیا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر پورے ملک میں کورونا کی وجہ سے مکمل لاک ڈاؤن اور ایمرجنسی کی حالت ہے،ملک کی تمام سرحدیں سیل ہوچکی ہیں، اس طرح آمدورفت پر مکمل پابندی عائد ہو چکی ہے۔انتظامیہ کی جانب سیسمگلنگ اور مسافروں کی نقل وحمل پر مکمل پابندی عائد ہوچکی ہے ۔