افغان حکومت نے کورونا وائرس کے پھلاؤ کو روکنے کے لئے کابل میں کرفیو نافذ کر دیا

جمعہ 27 مارچ 2020 22:34

افغان حکومت نے کورونا وائرس کے پھلاؤ کو روکنے کے لئے کابل میں کرفیو ..
کابل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2020ء) افغانستان کی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے دارلحکومت کابل میں تین ہفتوں کے لئے کرفیو کا اعلان کیا ہے ۔ کابل کے گورنر محمد یعقوب حیدری نے جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ کرفیو آج (ہفتہ) سے نافذ العمل ہو گا۔

(جاری ہے)

کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے تمام سرکاری محکموں اور اداروں کو کم از کم تین ہفتوں تک بند رکھا جائے گا۔

گورنر کابل نے شہریوں سے مطالبہ کیا کہ وائرس سے بچنے کے لئے وہ گھروں میں رہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام تعلیمی ادارے ، تفریحی پارکس ، ریستوران ، سوئمنگ پول ، شادی ہالز ، عوامی مقامات اور پبلک ٹرانسپورٹ بسیں اس عرصے کے دوران بند رہیں گی۔افغانستان میں کورونا وائرس کے 91 مثبت کیسز کی تصدیق ہوئی ہے ۔