پاک فضائیہ کے سربراہ اپنی ایک ماہ کی تنخواہ کورونا فنڈ میںعطیہ کریں گے

ائیر چیف کے علاوہ ، ایئر کموڈور ، ایئر وائس مارشل اور ائیر مارشل عہدوں کے افسران اپنی تین دن کی تنخواہ عطیہ کریں گے ، تمام افراد حصہ لیں گے ، ترجمان

جمعہ 27 مارچ 2020 22:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2020ء) پاک فضائیہ کے سربراہ اپنی ایک ماہ کی تنخواہ کورونا فنڈ میںعطیہ کریں گے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ نے کورونا امدادی فنڈ میں اپنا حصہ ڈالنے کا فیصلہ کیا۔ ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان حکومت کی جانب سے اس وبائی مرض سے لڑنے کے لئے قائم کردہ فنڈ میں اپنی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کریں گے۔

(جاری ہے)

،ملکی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ، ایئر اسٹاف کی سطح پر فیصلہ کیا گیا، پاک فضائیہ کے تمام افراد اس فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔ ترجمان کے مطابق ائیر چیف کے علاوہ ، ایئر کموڈور ، ایئر وائس مارشل اور ائیر مارشل عہدوں کے افسران اپنی تین دن کی تنخواہ عطیہ کریں گے۔ پائلٹ آفیسر رینک سے گروپ کیپٹن تک اپنی دو دن کی تنخواہ اس فنڈ میں دیں گے،ان کے ساتھ ساتھ ایئرمن اور سویلین عملہ بھی اپنی ایک دن کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں جمع کرائیں گے۔