امریکی تھیٹر اداکار مار ک بلم کورونا کا شکار ہوکر انتقال کرگئے ،عمر 69سال تھی

جمعہ 27 مارچ 2020 23:10

امریکی تھیٹر اداکار مار ک بلم کورونا کا شکار ہوکر انتقال کرگئے ،عمر ..
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2020ء) کورونا وائرس کا تیزی سے پھیلا جاری ہے اور اب امریکی تھیٹر کے اداکار مارک بلم 69 سال کی عمر میں انتقال کرگئے اداکار کی بیوہ جینٹ زیرش نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے شوہر کورونا وائرس جیسے مسائل کے باعث ہلاک ہوئے۔جینٹ زیرش کا کہنا تھا کہ میرے شوہر کی موت کورونا وائرس جیسے مسائل کے باعث گزشتہ روز ہوئی، وہ نیویارک کے پریسبائٹیرین ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

واضح رہے کہ مارک بلم اپنے کیریئر میں تھیٹر کے ساتھ ساتھ ڈیسپریٹلی سیکنگ سوزین اور کروکوڈائل ڈنڈی نامی فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں جبکہ انہوں نے نیٹ فلکس سیریز یو میں بھی کام کیا۔علاوہ ازیں ریبیکا ڈیمن نامی ٹی وی شخصیت نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کی موت کی تصدیق کی۔

(جاری ہے)

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے اداکار کی تصاویر شیئر کی اور لکھا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے بہت دکھ ہورہا ہے کہ میرے دوست مارک بلم کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوگئے، مارک بلم ہماری کمپنی سیگ افترا کے ساتھ 2007 سے 2017 تک تعلق میں رہے۔

ربیکا ڈیمن نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ مارک بلم ایک بہترین انسان تھے اور ان کے مداح انہیں ہمیشہ یاد رکھیں گے۔انہوں نے صارفین کو کورونا وائرس سے حفاظت کے لیے گھروں میں رہنے کا پیغام بھی دیا۔