سچن ٹنڈولکر کی جانب سے کورونا فنڈ کیلئے مجموعی طور پر 50لاکھ روپے عطیہ

سابق کپتان نے 25لاکھ روپے وزیر اعظم فنڈ اور اتنے ہی وزیر اعلی فنڈ میں جمع کروائے

جمعہ 27 مارچ 2020 23:23

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2020ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر نے کورونا فنڈ کے لئے مجموعی طور پر 50لاکھ روپے عطیہ کئے ہیں، بھارت میں اس سے پہلے کسی بھی بھارتی کھلاڑی نے اس سے زیادہ رقم جمع نہیں کرائی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سچن ٹنڈولکر نے 25لاکھ روپے وزیر اعظم فنڈ اور اتنے ہی وزیر اعلی فنڈ میں جمع کروائے ہیں۔عرفان پٹھان اور یوسف پٹھان نے بڑودہ پولیس کو 4ہزار ماسک عطیہ کئے ہیں،مہندرا سنگھ دھونی نے ایک این جی او کو ایک لاکھ روپے عطیہ کئے، اس سے قبل بی سی سی آئی کے صدر ساروگنگولی نے ضرورت مندوں کو مفت چاولوں کی تقسیم کے لئے 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔