جیکب آباد کے سٹی تھانے پر ایک ہفتیسے 20سے زائد سزا یافتہ غیر ملکی قید

جمعہ 27 مارچ 2020 23:52

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2020ء) جیکب آباد کے سٹی تھانے پر ایک ہفتیسے 20سے زائد سزا یافتہ غیر ملکی قید ،تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سٹی تھانے پر پانچ روز سے 20سے زائد غیر ملکی قید ہیں جن کے متعلق معلوم ہوا ہے کہ غیر ملکی افغانی ہیں جنکے پاس سفری دستاویزات نہ ہونے کے وجہ سے کچھ عرصہ قبل فاریں ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا عدالت کی جانب سے دی جانے والی سز اکے بعدغیر ملکی لاڑکانہ جیل میںقید تھے سزا پوری ہونے کے بعد غیر ملکیوں کو چمن بارڈر سے واپس افغانستان واپس بھیجنا تھا افغانستان کی سرحد بند ہونے کی وجہ سے عدالتی احکامات پر عمل نہیں ہو سکا ہے اور یہ غیر ملکی ایک ہفتے سے جیکب آباد کے سٹی تھانے پر قید ہیں

متعلقہ عنوان :