حیدر آباد، پولیس اور رینجرز نے لندن سے آنے والی خاتون کو دو بچوں سمیت آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا

جمعہ 27 مارچ 2020 23:54

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2020ء) حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد کے ایک فلیٹ سے پولیس اور رینجرز نے لندن سے آنے والی خاتون کو دو بچوں سمیت حراست میں لے کر کوہسار ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

لطیف آباد یونٹ نمبر6کے انصاری ولاز میں رہائشی خاتون جو گزشتہ دنوں اپنے دو بچوں کے ہمراہ لندن سے پاکستان پہنچی تھیں جن کی اسکریننگ ائیرپورٹ پر کی جاچکی تھی جس کے بعد وہ اپنے گھر پر رہائش پذیر تھی اس دوران ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کے گھر آکر ٹیسٹ کیا جو مثبت نکلا جس کے بعد محکمہ صحت کی ٹیم ، رینجرز اور پولیس کے ہمراہ خاتون کے فلیٹ پہنچی اور خاتون کو دونوں بچوں کے ہمراہ بحفاظت کوہسار آئیسولیشن وارڈ منتقل کردیا