امریکہ میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مثبت کیسز

جمعہ 27 مارچ 2020 21:45

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2020ء) دنیا میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مثبت کیسز امریکہ میں سامنے آئے ہیں۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے چین میں اب تک 81,782 کیسز اور اٹلی میں 80,589 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ سب سے زیادہ کیسز کی نشاندہی امریکہ میں ہوئی جن کی مجموعی تعداد85,500 ہے۔

(جاری ہے)

کورونا وائرس سے امریکہ میں1300 اموات ہوئی ہیں چین میں 3,291 اور اٹلی میں 8,215 افراد ہلاک ہوئے ، ادھر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی قوم کو امید دلائی ہے کہ حالات جلد معمول پر آجائیں گے اور لوگ دوبارہ کام پر واپس آجائیں گے۔