آئی سی سی کا ٹی20ورلڈ کپ منسوخ نہ کرنے کا فیصلہ

ورلڈ کپ رواں سال اکتوبر میں ہی آسٹریلیا میں ہوگا: آئی سی سی نے اعلان کردیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعہ 27 مارچ 2020 22:21

آئی سی سی کا ٹی20ورلڈ کپ منسوخ نہ کرنے کا فیصلہ
دبئی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27مارچ2020ء) : آئی سی سی کا ٹی20ورلڈ کپ منسوخ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ آئی سی سی نے اعلان کیا ہے کہ ورلڈ کپ رواں سال اکتوبر ہی آسٹریلیا میں ہوگا۔ آئی سی سی نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کرکٹ ورلڈ کپ منسوخ نہیں ہوگا۔ آئی سی سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاریاں جاری ہیں اور یہ تیاریاں ایسے ہی جاری رہیں گی، انکو کورونا وائرس کی وجہ سے روکا نہیں جائے گا۔

خیال رہے کہ چین کئ شہر ووہان سے دنیا بھر میں پھیلنے والے کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد پانچ لاکھ 31 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 25 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔امریکہ میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 68 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے جبکہ 1000 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

سپین میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوںکی تعداد 4365 ہوگئی ہے۔ ادھر چین نے 28 مارچ سے عارضی طور پر غیرملکیوں کے ملک میں داخلے پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔

یورپی یونین نے وائرس کے پھیلاؤ کے بعد 30 روز کے لیے یونین کے باہر سے تمام مسافروں کے لیے اپنی سرحدیں بند کردی ہیں۔ بھارت میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد اس وقت 657 ہے اور اس سے اب تک 20 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بھارت میں کورونا وائرس کو روکنے کے لئے مکمل لاک ڈاؤن جاری ہے۔ کورونا وائرس کے عالمی پھیلاؤ کے بعد رواں برس جاپان میں موسمِ گرما کے اولمپکس بھی ایک سال کے لیے ملتوی کئے گئے ہیں۔ روس نے جمعہ سے تمام بین الاقوامی پروازیں معطل کردی ہیں۔ اس کا اطلاق صرف ان خصوصی پروازوں پر نہیں ہوگا جو دوسرے ممالک سے روسی شہریوں کو ان کے وطن واپس پہنچا رہی ہیں۔دنیا میں تمام سرگرمیاں معطل ہیں لیکن آئی سی سی نے ٹی20ورلڈ کپ منسوخ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔