امریکی اور چینی صدور کا ٹیلی فون پر کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے تبادلہ خیال

جمعہ 27 مارچ 2020 23:25

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2020ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صد ر شی جن پنگ نے کورونا وائرس کی عالمی وبا ء کی روک تھام سے متعلق ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیا ہے بعد ازاں صدر ٹرمپ نے جمعہ کو ٹویٹ میں بیان کیا کہ انہوں نے صدر شی جن پنگ کے ساتھ انتہائی سود مند گفتگو کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین نے اس وائرس کے خاتمہ کے لئے بہترین منصوبہ بندی اور مؤثر اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس چیلینج سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کر رہے ہیں۔ دریں اثناء چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ صدر شی نے امریکہ میں وائرس کے پھیلا ئو پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا اور کورونا پر قابو پانے کی کوششوں میں امریکہ کو طبی سامان فراہم کرنے کی پیشکش کی۔