وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو کی زیر صدارت آر ایل این جی پلانٹس کی متوقع نجکاری کے اعلان کے حوالے سے نیپرا کا اجلاس

آئندہ ہفتہ کے آغاز میں نجکاری کے اعلان اور ٹیرف مقرر کرنے کے امور کا جائزہ لیا گیا

جمعہ 27 مارچ 2020 23:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2020ء) وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے کہا ہے کہ نجکاری کے عمل کو جاری رکھنے کے لئے پری بڈنگ کے ضابطے کو پورا کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ جمعہ کو یہاں نیپرا کا اجلاس وفاقی وزیر کی صدارت میں منعقد ہوا۔ آئندہ ہفتہ کے آغاز میں آر ایل این جی پلانٹس کی متوقع نجکاری کے اعلان کے حوالے سے اجلاس میں ٹیرف مقرر کرنے کے امور کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے کہا کہ لاک ڈائون کی صورتحال کی وجہ سے باہمی رابطوں میں مسائل کے باوجود نجکاری کا عمل آگے بڑھ رہا ہے جس کے لئے ویڈیو کانفرنسز کے ذریعے اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ مقررہ وقت میں قومی و بین الاقوامی مالی مشیروں کا تقرر کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ شراکت داروں سے درخواست کی گئی ہے کہ متعلقہ حکام کی دستیابی میں مسائل کے باوجود ضروری اقدامات کئے جائیں۔

نکاری کمیشن سے جاری بیان کے مطابق تمام شراکت داروں سے رابطوں میں مشکلات کے باوجود آر ایل این جی پلانٹس کی متوقع سرمایہ کاری سے آئندہ ہفتہ کے دوران متعدد ویڈیو کانفرنسز کا انتظام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متوقع سرمایہ کار اور ان کے شریک عالمی مالیاتی ادارے عالمی منڈی میں گراوٹ سے پریشان ہیں جس کی وجہ سے بولی کی حتمی ڈیڈ لائن غیر متوقع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری زیادہ ٹرانزیکشنز ایڈوانس سٹیج پر ہیں اور کورونا کی وباء سے متعلقہ ہیلتھ کرائسز پر قابو پانے کے بعد قومی و عالمی مارکیٹ کی بحالی کے فوری بعد مکمل کیا جا سکتا ہے۔ محمد میاں سومرو نے کہا کہ حکومت کیجانب سے اجتماع پر پابندی، آکشن ہائوسز کی عدم دستیابی اور دیگر سہولتوں میں مشکلات کی وجہ سے 28 پراپرٹیز کی حتمی بولی کا عمل ملتوی کیا گیا ہے۔