Live Updates

سابق کپتان شاہد آفریدی کا دورہ افغان کیمپ، راشن تقسیم کیا

عالمی شہرت یافتہ کرکٹر کو دورہ افغان کیمپ کی دعوت وفاقی وزیر شہریارآٓفریدی نے دی تھی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 28 مارچ 2020 12:11

سابق کپتان شاہد آفریدی کا دورہ افغان کیمپ، راشن تقسیم کیا
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28مارچ2020ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے افغان کیمپ کا دورہ کیا جہاں مہاجرین میں راشن تقسیم کیا گیا۔ذرائع کے مطابق دنیائے کرکٹ کے عالمی شہرت یافتہ کرکٹر شاہد خان آفریدی کو دورہ افغان کیمپ کی دعوت وفاقی وزیر شہریارآٓفریدی نے دی تھی۔شاہد آفریدی نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے لکھا کہ ’’اس مشکل وقت میں ہمیں مہاجر کیمپوں میں موجود مستحق افغان بہن بھائیوں کو نہیں بھُولنا چاہئیے ،شاہد آفریدی فائونڈیشن کی طرف سے کوہاٹ کے مضافات میں واقع گمگھول مہاجر کیمپ سمیت مختلف کیمپوں میں موجود ہزار خاندانوں میں راشن تقسیم کرنے کا آغاز کیا گیا ہے‘‘۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر شہر یار خان آفریدی نے ممتاز آل راؤنڈر کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں شکر گزار ہوں کہ میری درخواست قبول کی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر یار آفریدی نے کہا کہ ملنے والی درخواست پر ایک ہزار افغان مہاجر خاندانوں میں راشن تقسیم کیا ہے۔وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ ہر آفت و مصیبت کی گھڑی میں افغان مہاجرین کی امداد کو حکومت پاکستان ہمیشہ پہنچتی ہے کیونکہ یہ ہمارے بھائی ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ رک نہ سکا اور جمعہ کو بھی مزید کیسز سامنے آنے سے ملک میں مجموعی تعداد 1300 سے بڑھ گئی ہے۔ملک میں اس مہلک وائرس کے کیسز کو آئے ہوئے ایک مہینہ سے زیادہ ہوچکا ہے اور اس عرصے میں 11 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ اعداد و شمار کے حساب سے دیکھیں تو پنجاب، سندھ سے بھی آگے نکل گیا ہے اور وہاں کیسز کی تعداد 490 ہوگئی ہے جبکہ سندھ میں یہ تعداد 440 ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات