مردان کی یو سی منگا میں 79 افراد کورونا وائرس کا شکار

پولیس نے کورونا وائرس کے حوالے سے ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا

Khurram Aniq خُرم انیق ہفتہ 28 مارچ 2020 12:27

مردان کی یو سی منگا میں 79 افراد کورونا وائرس کا شکار
مردان(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-28مارچ2020ء) مردان کی یوسی منگا میں 79 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یو سی منگا میں لاک ڈاؤن کے بعد بھی مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ رپورٹ جاری ہوتے ہیں پولیس نے کورونا وائرس کے حوالے سے ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا ہے تا کہ کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے آگاہ رہا جائے ۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے جان بحق ہونے والے پہلے شخص کا تعلق بھی مردان سے تھا جس کے بعد مردان کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا تھا۔ آج مردان میں لاک ڈاؤن کو 10 دن گزر چکے ہیں لیکن ابھی تک وہاں مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ جاں بحق ہونے والا شخص عمرہ کر کےو اپس آیا تھا جس کے بعد اس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

چونکہ ابتدائی دنوں میں کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ اس شخص کو کورونا وائرس ہو سکتا ہے، بہت سے لوگ ا س سے ملنے آتے رہے ۔جاں بحق ہونےو الے شخص کے بارے میں مزید بتایا گیا تھا کہ کہ جاں بحق ہو جانے والے شخص کا تعلق مردان سے تھا۔ 50 سالہ سعادت خان کچھ روز قبل ہی سعودی عرب سے واپس آیا تھا، جبکہ حال ہی میں اس کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

سعادت خان کا علاج کیا جا رہا تھا تاہم اب وہ انتقال کر گیا ہے۔اس سے علاوہ خیبرپختونخوا کے رکن اسمبلی عبداسلام آفریدی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی تھی۔تفصیلات کے مطابق مردان سے تعلق رکھنے والے صوبائی اسمبلی کے رکن عبداسلام آفریدی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی تھی۔عبداسلام آفریدی کے حلقہ نیابت منگا میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت ہوئی تھی جب کہ وہ مسلسل متاثرہ علاقے میں موجود رہے جس کے بعد کورونا وائر س نے انہیں بھی متاثر کیا تھا۔

عبد اسلام آفریدی کے گھر کو اس وقت قرنطینہ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اسی دوران محکمہ صحت کی جانب سےجاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یو سی منگا میں لاک ڈاؤن کے بعد بھی مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے،مردان کی یوسی منگا میں 79 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ رپورٹ جاری ہوتے ہیں پولیس نے کورونا وائرس کے حوالے سے ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا ہے تا کہ کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے آگاہ رہا جائے