کرونا کا پھیلائو نہ روکا گیا تو دس لاکھ افغانی ہلاک ہوسکتے ہیں،وزارت صحت

احتیاط کے طور پر ہرات، فرح، اور نمروز کے صوبوں میں جو ایران کے ساتھ واقع ہیں لاک ڈاون کردیا ،حکام

ہفتہ 28 مارچ 2020 14:00

کرونا کا پھیلائو نہ روکا گیا تو دس لاکھ افغانی ہلاک ہوسکتے ہیں،وزارت ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2020ء) پناہ گزینوں سے متعلق افغانستان کی وزارت نے کہا ہے کہ ڈیرھ لاکھ سے زیادہ افغان مہاجرین فروری کے اواخر سے ایران سے واپس آچکے ہیں۔میڈیا کیلئے وزارت کے مشیر سید عبد الباسط انصاری نے بتایا کہ پناہ گزینوں کی واپسی میں تیزی، ان میں اس خوف سے پیدا ہوگئی ہے کہ ایران علاقے میں کرونا وائرس کا مرکز بن چکا ہے، جہاں کم سے کم دو ہزار افراد اب تک لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انھیں خدشہ ہے کہ کہیں انھیں بھی یہ وائرس نہ لگ جائے۔ انصاری نے بتایا کہ ہر روز تقریباً دس ہزار افغان ایران سے وطن واپس آ رہے ہیں۔افغانستان کے وزیر صحت فیروز الدین فیروز نے انتباہ کیا کہ اگر کرونا وائرس کے پھیلاو کو کنڑول نہیں کیا گیا تو تقریباً ایک لاکھ دس ہزار افغان ہلاک ہوسکتے ہیں۔ افغان حکام نے احتیاط کے طور پر ہرات، فرح، اور نمروز کے صوبوں میں جو ایران کے ساتھ واقع ہیں لاک ڈاون کردیا ہے۔