اقوام متحدہ کے 86 اراکین میں کورونا وائرس کی تشخیص

کورونا وائرس میں مبتلا اقوام متحدہ کے زیادہ تر اراکین کا تعلق یورپ سے ہے، ترجمان اقوام متحدہ

Khurram Aniq خُرم انیق ہفتہ 28 مارچ 2020 14:10

اقوام متحدہ کے 86 اراکین میں کورونا وائرس کی تشخیص
نیویارک(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-28مارچ2020ء) چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نےا س وقت پوری دنیا میں اپنا خوف پھیلایا ہوا ہے۔ دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس کی وجہ سے 6 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ اس سے ہلاک ہونےو الے افراد کی تعداد 27 ہزار سے تجاوز کر دی گئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بھی عالمی سطح پر میڈیکل ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام ممالک کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی ہدایات جاری کر دی گئی تھیں۔

اسی دوران اقوام متحدہ کے بھی 86 اراکین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے ۔ ا س بارے میں بات کرتے ہوئے ترجمان اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس میں مبتلا زیادہ تر اراکین کا تعلق یورپ سے ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر میں آئندہ ماہ ہونے والی جوہری ہتھیاروں سے متعلق کانفرنس ملتوی کر دی گئی۔

(جاری ہے)

کانفرنس 27 اپریل اور 22 مئی کو ہونا تھی۔

جوہری ہتھیاروں سے متعلق کانفرنس ملتوی کرنے کا فیصلہ 191 ارکان کے فیصلے کے بعد کیا گیا۔ کورونا وائرس نےا س وقت پوری دنیا کے نظام کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ سپر پاور امریکہ تک کوسمجھ نہیں آرہا کہ وہ کورونا وائرس سے کس طرح نمٹیں، امریکہ میں بھی کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوزکر گئی ہے جبکہ ابھی تک 1700 افراد اس کی وجہ سے ہلاک ہو گئے ہیں۔

پوری دنیا کے ماہرین کی جانب سے کوشش کی جا رہی ہے کہ کسی طرح کورونا وائرس کی ویکسین تیار کر لی جائے لیکن اس میں ابھی تک کسی قسم کی کوئی کامیابی سامنے نہیں آئی۔ دوسری جانب امریکہ کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ وہ جلد اس کی ویکسین تیار کر لیں گے۔خیال رہے کہ کورونا وائرس نے اقوام متحدہ کے اراکین کو بھی نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے جس کے بعد اب تک 86 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ ا س بارے میں بات کرتے ہوئے ترجمان اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس میں مبتلا زیادہ تر اراکین کا تعلق یورپ سے ہے