بینکاک ائیرپورٹ پر پھنسے پاکستانی مسافروں کو وطن واپس لانے کیلئے تھائی ائیر ویز کو ایک فلائٹ آپریشن کی اجازت دینے کا فیصلہ

ہفتہ 28 مارچ 2020 14:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2020ء) بینکاک ائیرپورٹ پر پھنسے پاکستانی مسافروں کو وطن واپس لانے کے لیے حکومت پاکستان نے تھائی ائیر ویز کو اسلام آنے کے لیے ایک فلائٹ آپریشن کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

سینئر جوائنٹ سیکرٹری ایو ی ایشن ڈویژن عبد الستار کھوکھر کے مطابق یہ اسلام آباد کے لیے خصوصی پرواز ہو گئی جس میں 160 کے قریب مسافر ہوں گی. خصوصی پرواز 28 مارچ 2020 کی رات اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پہنچے گی جہاں صحت کا عملہ مسافروں کی سکریننگ کو یقینی بنائے گا۔

متعلقہ عنوان :