کورونا قدرتی نہیں، لیبارٹری میں بنایا گیاحیاتیاتی ہتھیار ہے.اقوام متحدہ میں سابق سفیرکے بیان نے ہلچل مچادی
کوروناکا پیٹنٹ 2006 میں امریکا کی ایک کمپنی نے حاصل کیا جبکہ2014 میں اس کی ویکسین کو پیٹنٹ کروایا گیا. حسین ہارون کا انکشاف
میاں محمد ندیم ہفتہ 28 مارچ 2020 14:28
(جاری ہے)
جنوری میں امریکا میں پہلے کیس کے دریافت ہوتے ہی یہ پیٹنٹ ختم کردیا گیا.
کورونا وائرس جسے امریکا کے ادارے The Centers for Disease Control and Prevention (CDC)نے 2019-nCoV کا نام دیا ہے سے بچاﺅ کے لیے 18 اکتوبر 2019میں ہی نیویارک میں کمپیوٹر پر مشق کرلی گئی تھی مذکورہ مشق کا انتظام بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاﺅنڈیشن ، جان ہوپکنز سینٹر فار ہیلتھ سیکورٹی نے ورلڈ اکنامک فورم کے اشتراک سے کیا تھا. اس مشق جس میں پارلیمنٹ ، بزنس لیڈروں اور شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والے افراد نے حصہ لیا تھا ، اس امر کی مشق کی گئی کہ کورونا وائرس کے وبا کی صورت میں پھیلنے کی صورت میں اس سے بچاﺅ کس طرح سے کیا جائے اس مشق کو Event 201کا نام دیا گیا.یہ ایک فل اسکیل ایکسرسائیز تھی جو چین کے وسطی علاقے ووہان میں پہلا کیس رپورٹ ہونے سے چھ ہفتے قبل کی گئی تھی یہ بات بھی نوٹ کرنے کی ہے کہ کورونا وائرس سے بچاﺅ کی کمپوٹر پرمشق کا اہتمام کرنے والی تنظیمیں وہی تھیں جو اس وائرس کے پیٹنٹ کے مالک ادارے کو فنڈز فراہم کررہی تھیں.رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہی ادارے اور تنظیمیں کورونا وائرس کی ویکسین پر کام کررہے ہیں۔18 اکتوبر کو ہونے والی مشق کے شرکاءمیں دنیا کے بڑے بینکوں ، بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاﺅنڈیشن ، جانسن اینڈ جانسن ، لاجسٹیکل پاورہاﺅسز،دنیا کے بڑے میڈیا ہاﺅسز‘سوشل میڈیا کمپنیوں کے علاوہ چین اور امریکی ادارے CDC کے نمائندے بھی شریک تھے. مشق میں باقاعدہ ماحول بنایا گیا کہ میڈیامیں کورونا وائرس کے پھیلنے سے تباہی کی بریکنگ رپورٹ آرہی ہیں ، شہری خوفزدہ ہیں اور حکومت سے اس کے تدارک کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کررہے ہیںووہان میںZhengdian Scientific Park of Wuhan Institute of Virology میں Wuhan National Biosafety Laboratory لیول 3 اور لیول 4 واقع ہیں لیبارٹری میں لیول کی درجہ بندی کسی بھی وائرس کومحفوظ رکھنے کے انتظامات کے حوالے سے کی جاتی ہے. کورونا وائرس چین پہنچانے میں دوچینی سائنسدانوں کا نام لیا جاتا ہے جن میںDr. Xiangguo Qiu جو ماہر وائرس بھی تھی اور 1996 میں کینیڈا مزید تعلیم کے لیے آئی اور ان کے شوہر Keding Cheng اس وقت کینیڈا کے شہر ونی پیگ کی لیبارٹری میں بطور بائیولوجسٹ میں کام کرتا ہے یہ دونوں میاں بیوی ایبولا اور سارس وائرس پر تحقیقی کام کرتے تھے گزشتہ جولائی میں CNBC نیوز نے رپورٹ کیا تھا کہ ونی پیگ کی لیبارٹری سے ایک چینی خاتون سائنسداں اس کے شوہر اور ان کے چند پوسٹ گریجویٹ طلبا کو حراست میں لیا گیاہے. اس خبر کے ایک ماہ کے بعد CNBC نے مزید خبر دی کہ مذکورہ سائنسداں جوڑے نے ایبولا اور Henipah کے وائرس ائر کینیڈا کی پرواز کے ذریعے 31 مارچ کو چین بھیجے تھے خبر کے مطابق وائرس کی شپمنٹ کے لیے تمام قواعد و ضوابط پر عمل کیا گیا تھاکہا جاتا ہے کہ اسی شپمنٹ کے ذریعے کورونا وائرس بھی ووہان کی لیبارٹری بھجوایا گیا اور فالو اسٹوری میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر چی نے 2017 کے دوران چین کے پانچ دورے کیے جس میں چین کی لیول 4 کی نئی لیبارٹری کے ٹیکنیشنوں اور سائنسدانوں کو تربیت فراہم کی گئی. یہ سائنسداں جوڑا اب بھی زیر حراست ہے کورونا کا پیٹنٹ وائرس ونی پیگ کی لیبارٹری کے علاوہ انگلینڈ کی لیبارٹری سے اور بھی کئی ممالک کی لیبارٹریوں کو فراہم کیا گیا. خفیہ ایجنسی کی اس مبینہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران چائنہ اور اٹلی تینوں ممالک کورونا سے بری طرح متاثر ہوئے نوبت یہاں تک پہنچی 1962 کے بعد ایران نے پہلی مرتبہ آئی ایم ایف سے پانچ ارب ڈالر کا قرض مانگا ہے ‘ اٹلی کو ون بیلٹ ، ون روڈ منصوبے میں شامل ہونے کی سزا ملی ، کیونکہ اٹلی امریکہ کے منع کرنے کے باوجود وہ چین کے ساتھ منصوبے میں شراکت دار بنا. ایران میں چین اگلے پچیس سالوں میں 400 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے جا رہا تھا یہی ایران کو سزا دینے کا سبب بنا حقیقت کیا ہے؟ ان سازشی تھوریاں میں کس حد تک حقیقت ہے یہ آنے والا وقت بتائے گا تاہم یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ دنیا کے کئی طبقات میں یہ سوچ پائی جارہی کہ کورونا اصل میں ایک حیاتیاتی ہتھیار ہے ان حالات میں اقوام متحدہ پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عالمی سطح پر غیرجانبدرانہ تحقیقات کروائے کہ کورونا ایک وبائی مرض ہے یا حیاتیاتی ہتھیار.مزید اہم خبریں
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
طلباءکو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ءنے رجسٹریشن کروالی
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.