فواد چوہدری کو اس قابل نہیں سمجھتا کہ منہ لگایا جائے

پوری دنیا میں جسمانی وائرس پھیلا ہوا ہے، تاہم فواد چوہدری ایک اخلاقی وائرس ہیں ۔ عالم دین مفتی منیب الرحمان

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی ہفتہ 28 مارچ 2020 15:21

فواد چوہدری کو اس قابل نہیں سمجھتا کہ منہ لگایا جائے
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین28مارچ  2020ء ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے مذہبی جماعتوں کو کورونا وائرس پھیلنے کا ذمہ دار ٹھرانے پر عالم دین مفتی منیب الرحمان کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔ نجی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کو اس قابل نہیں سمجھتا کہ منہ لگایا جائے۔

عالم دین مفتی منیب الرحمان نے فواد چوہدری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیرکی اپنی سیاسی محرومیاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا جسمانی وائرس سے پریشان ہے اور فواد چوہدری ایک اخلاقی وائرس ہیں۔ جن میں ہم نے انہیں مبتلا نہیں کیا۔ مفتی منیب نے کہا کہ جن لوگوں کی جانب سے فواد چوہدری کو سیاسی محرومیاں ہیں ان کی بارگاہ میں جائے اور اپنی خواہشیں پیش کریں۔

(جاری ہے)

منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ قوم جانتے ہیں کہ آفات علماء کے وجہ سے نازل ہوتے ہیں یا فواد چوہدری جیسے افراد کی وجہ سے ۔اس بات کا فیصلہ میں قوم پر چھوڑتا ہوں۔
واضح رہے گزشتہ روز فوادچوہدری کی جانب سے ایک ٹویٹ کیا گیا تھا وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کورنا وائرس کے پھیلاؤ کی ذمہ داری رجعت پسند مذہبی طبقے کی جہالت پر ڈال دی تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس رجعت پسند مذہبی طبقے کی جہالت کے باعث پھیلا ہے۔ فواد چوہدری نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب ہمیں کہاجا رہا ہے کہ اللہ کا عذاب ہے عوام توبہ کرے۔ فواد چوہدری نے مزید لکھاکہ اللہ کا عذاب جہالت ہے۔ جو ان جاہل لوگوں کی صورت میں ہم پر مسلط ہے۔ ساتھ ہی ساتھ وفاقی وزیرنے کہا کہ جو علماء علم اور عقل رکھتے ہیں اللہ کی بڑی نعمت ہیں۔ جن کی قدر کی جانی چاہیے تاہم ملک میں موجودہ جہالت کو علم کا درجہ دینا بھی تباہی کا سبب بن رہا ہے۔