خیبر پختونخوا ریڈیو براڈکاسٹرز فورم کی کابینہ کا وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان سے براڈکاسٹرزکوبھی ریلیف پیکیج میں شامل کرنے کی اپیل

ہفتہ 28 مارچ 2020 15:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2020ء) خیبر پختونخوا ریڈیو براڈکاسٹرز فورم کی کابینہ نے وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان اور مشیر اطلاعات اجمل وزیر سے اپیل کی ہے کہ براڈکاسٹرزکوبھی ریلیف پیکیج میں شامل کیا جائے۔

(جاری ہے)

صحافیوں کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والے براڈکاسٹرز کو بھی ریلیف پیکج میں شامل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ خیبرپختونخوا ریڈیو براڈکاسٹرز فورم کے نائب صدر امین مشال اور جنرل سیکرٹری افسرالملک افغان نے کہا ہے کہ براڈکاسٹرز کی لسٹ خیبر پختونخوا ریڈیو براڈکاسٹرز فورم نشریاتی اداروں کے مالکان اور ڈائریکٹرز سے مشاورت کے بعد فراہم کرسکتی ہے۔