اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروںسے باہر نکل آئے

ہفتہ 28 مارچ 2020 16:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2020ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم کہیں بھی کوئی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 تھی، اس کی گہرائی 209 کلومیٹر تھی اور مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔

متعلقہ عنوان :