تین امریکی میڈیا اداروں کا مشترکہ کھلا خط تکبر اور تعصب سے بھرا ہوا ہے ، چینی وزارت خارجہ

ہفتہ 28 مارچ 2020 16:35

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2020ء) چین کی وزارت خارجہ کے محکمہ اطلاعات کے سربراہ نے ’’دی نیو یارک ٹائمز‘‘ ، ’’دی وال سٹریٹ جرنل‘‘ اور ’’دی واشنگٹن پوسٹ‘‘ سمیت امریکہ کے تین میڈیا اداروں کے بیجنگ میں نمائندہ دفاتر کے انچارج اہلکاروں کو الگ الگ طلب کیا اور مذکورہ تین اخباروں کی جانب سے حال ہی میں چینی حکومت کے نام ایک مشترکہ کھلے خط کے بارے میں وضاحت طلب کی۔

چین کا کہنا ہے کہ مذکورہ تین امریکی میڈیا اداروں کا مشترکہ خط یقیناً ’’غلط جگہ‘‘ بھیجا گیاہے۔ اس تحریر کے مندرجات میں سیاہ کو سفید اور غلط کو درست بناکر پیش کیا گیا ہے۔ پورے کا پورا خط تکبر اور تعصب سے بھرا ہوا ہے۔ چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور اسے کبھی قبول نہیں کر سکتا۔

(جاری ہے)

امریکہ نے ایک طویل عرصے سے امریکہ میں چینی میڈیا اداروں کو دباو میں لانے کے لئے غیرمعقول طریقے اختیار کئے ہوئے ہیں۔

چین نے جو اقدامات اختیار کئے وہ امریکہ کے عمل کا لازمی اور مناسب رد عمل ہیں۔کھلے خط میں دعوی کیا گیا کہ ان امریکی صحافیوں کے بغیر باہر کی دنیا چین کی وبائی صورتحال حاصل کے بارے میں صحیح طور پر نہیں جان پائے گی۔چین نے واضح کیا کہ چین ہمیشہ غیر ملکی صحافیوں کی چین میں قانون کے مطابق رپورٹنگ کا خیر مقدم کرتا ہے۔ لیکن چین اپنے کے خلاف نظریاتی تعصب کی مخالفت کرتا ہے ، نام نہاد پریس کی آزادی کے ذریعے جعلی خبر بنانے کی مخالفت کرتا ہے اور صحافتی اخلاقیات کے منافی اقدامات کی مخالفت کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :