وقار یونس کا اہلیہ ڈاکٹر فریال کو کورونا کیخلاف جنگ میں کردار ادا کرنے پر خراج تحسین

فریال کو ہسپتال جاتا دیکھ کر ڈر گیا تھا لیکن واپس آتا دیکھ کرسکون ہوا: سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 28 مارچ 2020 17:17

وقار یونس کا اہلیہ ڈاکٹر فریال کو کورونا کیخلاف جنگ میں کردار ادا کرنے ..
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28مارچ2020ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے اپنی اہلیہ ڈاکٹر فریال کو کورونا کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر48 سالہ وقار یونس نے فریال کی ماسک اور کورونا سے بچاؤ کے لیے فراہم کیا گیا طبی یونیفارم پہنے ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ ایک جذباتی پیغام بھی لکھا۔

وقار یونس نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ ’’فریال کو ہسپتال جاتا دیکھ کر ڈر گیا تھا لیکن واپس آتا دیکھ کرسکون ہوا۔انہوں نے مزید لکھا کہ میں فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ میری بیوی ہیرو ہے، وقار یونس نے اہلیہ کی حوصلہ افزائی کی اور مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ڈاکٹر فریال فرض کی ادائیگی ایسے ہی نبھاتی رہو‘‘۔

(جاری ہے)

وقار یونس کے ٹوئٹ پر بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے بھی ردعمل دیا اور لکھا کہ ’’بھابھی محبت ہیں‘‘ ۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر فریال ان دنوں آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ایک ہسپتال میں ایمرجنسی ڈیوٹی پر مامور ہیں جب کہ ان کے شوہر وقار یونس نے پاکستان سے سڈنی پہنچ کر 14 دن کی از خود تنہائی اختیار کی ہوئی ہے۔