کورونا کا خوف بھی سعودی لڑکے کو رنگ رلیاں منانے سے نہ روک سکا

ہوٹل کے کمرے میں لڑکیوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا سعودی نوجوان گرفتار کر لیا گیا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوکے بعد نوجوان پولیس کے قابو میں آیا

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 28 مارچ 2020 17:29

کورونا کا خوف بھی سعودی لڑکے کو رنگ رلیاں منانے سے نہ روک سکا
جدہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28مارچ 2020ء) دُنیا بھر میں کورونا وائرس نے خوف و ہراس کی فضا قائم کر رکھی ہے۔ تمام مذاہب کے لوگ اپنی تفریحات اور عیاشیاں ترک کر کے خدا کے حضور گڑگڑا کر اپنے گناہوں کی معافی مانگ رہے ہیں اور اپنے سروں پر کورونا کی صورت میں منڈلانے والے موت کے سائے کو بھگانے کے لیے دن رات دُعاؤں اور عبادتوں میں مصروف ہیں۔ تاہم اس سنگین صورت حال میں بھی کئی لوگ ایسے ہیں جو اپنی رنگ رلیوں سے باز نہیں آرہے۔

سعودی اخبار المرصد کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک نوجوان کسی ہوٹل کے کمرے میں بیٹھا ہے اور اس کے پاس چند لڑکیاں بھی موجود ہیں، جن کی شکلیں تو نظر نہیں آ رہیں، تاہم وہ اس نوجوان کے ساتھ نازیبا حرکات میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو میں سعودی نوجوان ایک موقع پر کسی نامعلوم لڑکی کا ہاتھ بھی چُومتا ہے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے کے تھوڑی دیر بعد ہی وائرل ہو گئی۔ ٹویٹر کے سعودی صارفین نے سعودی نوجوان اور اس کی ساتھی خواتین کی شرمناک حرکات پر انہیں لعن طعن کا نشانہ بنایا اور پولیس سے مطالبہ کیا کہ اس بحرانی دور میں بھی بے حیائی پر مبنی حرکات کرنے اور انہیں فخریہ ویڈیو کی صورت میں محفوظ کرنے والے عیاش نوجوان کو فی الفور گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ چلایا جائے۔

جبکہ اس کے ساتھ موجود خواتین کے ساتھ بھی یہی سلوک کیا جائے۔ سعودی پبلک پراسیکیوشن نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ویڈیو میں نظر آنے والے نوجوان کی نشاندہی کرنے کے بعد اسے گرفتار کر لیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل جدہ میں واقع میکڈونلڈز ریسٹورنٹ میں موجوداخلاقیات اور شرم سے عاری سعودی لڑکے اور لڑکی نے بے حیائی کی تمام حدیں پار کر لیں۔

یہاں تک کہ وہاں موجود لوگوں کی موجودگی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے غلیظ جنسی عمل میں مصروف ہو گئے۔ وہاں پر موجود ایک شخص نے اس بے شرم جوڑے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ جس کے بعد سعودی عوام بھڑک اُٹھے اور سعودی اخلاقیات و مذہبی اقدار کی توہین کرنے والے سعودی لڑکا لڑکی کو گرفتار کرنے اور عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کر ڈالا۔

سوشل میڈیا صارفین نے میکڈونلڈز کی انتظامیہ کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بے حیائی کو فروغ دینے کا الزام عائد کیا۔ صارفین کا کہنا تھا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ ریسٹورنٹ کے عملے کی موجودگی میں بھی اس طرح کی شرمناک حرکات کی جائیں۔ جو کچھ ہوا ہے، وہ ناقابل یقین ہے۔ اگر اس بے حیائی کے مرتکب لڑکا لڑکی کو کڑی سزا نہ دی گئی تو مملکت میں مزید بے حیائی فروغ پا سکتی ہے۔