اپنے علاقے میں خواجہ سراؤں کا خاص طور پر خیال رکھیں، سینیٹر سراج الحق کی اپنے رضاکاروں کو ہدایت

ہفتہ 28 مارچ 2020 18:02

اپنے علاقے میں خواجہ سراؤں کا خاص طور پر خیال رکھیں، سینیٹر سراج الحق ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2020ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے ہفتہ کو ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کو ہدایت کی ہے کہ اپنے علاقے میں خواجہ سراؤں کا خاص طور پر خیال رکھیں۔

(جاری ہے)

یہ طبقہ پہلے ہی آئسولیشن کا شکار ہے، لاک ڈاؤن اس پر بھاری گزرے گا۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ سرا کمیونٹی کے عہدیداران/افراد بھی جماعت اسلامی اور الخدمت کے مقامی دفاتر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔