Live Updates

لاک ڈائون کی وجہ سے اسپتالوں میں تھیلیسیمیا کے مریض پریشان ہیں، عوام خون کا عطیہ کرے، حلیم عادل شیخ

ہفتہ 28 مارچ 2020 18:54

لاک ڈائون کی وجہ سے اسپتالوں میں تھیلیسیمیا کے مریض پریشان ہیں، عوام ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2020ء) لاک ڈائون کی وجہ تھیلیسیمیا کے مریض خون کے عطیات کے منتظرہیں، خون نہ ملنے کی وجہ سے تھیلیسیمیا کے مریضوں کی زندگیاں دائو پرلگی ہوئی ہیں، پی ٹی آئی مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ این آئی بی ڈی اسپتال پہنچے۔ حلیم عادل شیخ تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لئے ایک بوتل خون عطیات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت لاک ڈائون کی وجہ سے تھیلیسیمیا سمیت دیگر امراض کے مریض پریشان ہیں، عوام گھروں میں رہتے ہوئے بھی مریضوں کے لئے خون کا عطیہ کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آپ کے خون کی ایک بوتل کسی کی جان بچا سکتی ہے، عوام نے خوف کی وجہ سے اسپتالوں میں آنا چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اسپتالوں میں آئیں مریضوں کی جان بچائیں۔ حلیم علی شیخ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ٹائیگرز کو بھی کہتا ہوں کہ گھروں سے ایک دو دو ہوکر ان سینٹرز پر خون کا عطیا دیں۔ انہوںنے کہا کہ میں آج ایک ماں کی اپیل پر گھر سے نکلا ہوںخون عطیہ کرنے، ایسا نہ ہو کرونا سے عوام بچ جائے، تھیلیسیمیا سے مریض نہ بچ سکیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہمیں ان مریضوں کو بچانا ہے ڈونر بننا ہے اور خون دینا ہے۔ عوام کراچی میں تھیلیسیمیا سینٹرس و اسپتالوں میں جائیں خون کے عطیات دیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات