فردوس عاشق اعوان کی زیر صدارت وزرائے اطلاعات کا اجلاس ،فاقی وزارت اطلاعات ونشریات نے 5کروڑ روپے سے خصوصی فنڈ قائم کر دیا

فرنٹ لائن پر خدمات سرانجام دینے والے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کوکرونا وائرس سے بچائو کیلئے حفاظتی کٹس فرام کر نے ،کرونا وائرس بارے خوف و ہراس پر قابو پانے اور فیک نیوز کی تدارک کے لئے صوبائی سطح پر فوری اقدامات اٹھانے پر اتفاق فنڈ میں صوبائی وزارت اطلاعات بھی اپنا حصہ ڈال سکیں گی، بیرون ملک سے آنے والی امداد ، وزیراعظم ریلیف پیکیج ، این ڈی ایم اے امدادی پلان کے تحت تمام صوبوں کو مساوی امداد کی تقسیم کے لئے حکمت عملی مرتب کی جائے گی ، چین کے ڈاکٹروں اور تکنیکی ٹیم سے تربیت اور استعدا کار بڑھانے کے شعبے میں بھر پور استفادہ حاصل کیا جائے گا ، تمام صوبائی وزارت اطلاعات کرونا وائرس سے صحت یاب ہونیوالے افراد کے بارے میں صوبائی اور مرکزی سطح کے میڈیا تک بروقت پہچائیں تا کہ عوام میں خوف و ہراس کی کیفیت کو کم سے کم کیا جاسکے ، اب تک تین صحافی کرونا وائرس کے متاثرہ ہیں جن کا تعلم پنجاب سے ہے ، وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات میڈیا کے بقایا جات یکمشت ادا کرنے اور ان سے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی تنخواہوں کے چیک وصول کرنے کیلئے چند دنوں میںمل بیٹھیں گے،صوبائی اطلاعات کی وزارتیں بھی اپنے اپنے صوبوں کے میڈیا ہائوسز کے بقایا جات کو حتمی شکل دیکر اس مسئلے کے مستقل حل کی طرف جائیں گی ، فردوس عاشق اعوان کی گفتگو

ہفتہ 28 مارچ 2020 18:58

فردوس عاشق اعوان کی زیر صدارت وزرائے اطلاعات کا اجلاس ،فاقی وزارت اطلاعات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2020ء) وفاق ،چاروں صوبوں ، آزاد کشمیر اور گلگت کے اطلاعات و نشریات کے وزراء نے کرونا وائرس کو شکست دینے کیلئے مشترکہ کاوشوں کو مزید موثر بنانے، فرنٹ لائن پر خدمات سرانجام دینے والے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کوکرونا وائرس سے بچائو کیلئے حفاظتی کٹس فرام کر نے ،کرونا وائرس بارے خوف و ہراس پر قابو پانے اور فیک نیوز کی تدارک کے لئے صوبائی سطح پر فوری اقدامات اٹھانے پر اتفاق کرتے ہوئے قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کو عام کرنے اور انسداد کرونا مہم کے لئے وفاقی وزارت اطلاعات ونشریات نے 5کروڑ روپے سے خصوصی فنڈ قائم کر دیا جبکہ معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ فنڈ میں صوبائی وزارت اطلاعات بھی اپنا حصہ ڈال سکیں گی، بیرون ملک سے آنے والی امداد ، وزیراعظم ریلیف پیکیج ، این ڈی ایم اے امدادی پلان کے تحت تمام صوبوں کو مساوی امداد کی تقسیم کے لئے حکمت عملی مرتب کی جائے گی ، چین کے ڈاکٹروں اور تکنیکی ٹیم سے تربیت اور استعدا کار بڑھانے کے شعبے میں بھر پور استفادہ حاصل کیا جائے گا ، تمام صوبائی وزارت اطلاعات کرونا وائرس سے صحت یاب ہونیوالے افراد کے بارے میں صوبائی اور مرکزی سطح کے میڈیا تک بروقت پہچائیں تا کہ عوام میں خوف و ہراس کی کیفیت کو کم سے کم کیا جاسکے ، اب تک تین صحافی کرونا وائرس کے متاثرہ ہیں جن کا تعلم پنجاب سے ہے ، وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات میڈیا کے بقایا جات یکمشت ادا کرنے اور ان سے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی تنخواہوں کے چیک وصول کرنے کیلئے چند دنوں میںمل بیٹھیں گے،صوبائی اطلاعات کی وزارتیں بھی اپنے اپنے صوبوں کے میڈیا ہائوسز کے بقایا جات کو حتمی شکل دیکر اس مسئلے کے مستقل حل کی طرف جائیں گی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی زیر صدارت وزراء اطلاعات و ترجمان کی ویڈیو کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہوئی ۔ پنجاب کے وزیر اطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان ،سندھ کے مشیر اطلاعات و نشریات ناصر شاہ ، خیبر پختونخواہ کے مشیر اطلاعات و نشریات اجمل وزیر ، بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی ، گلگت بلتستان کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات فدا حسین ، آزاد وجموں کشمیر کے وزیر اطلاعات و نشریات مشتاق منہاس ویڈیو کانفرنس میں شریک ہوئے ۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ویڈیو کانفرنس کا مقصد وفاقی اور صوبائی سطح پر تمام اقدام کے حوالے سے مل بیٹھ کر لائحہ عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے عمل درآمد کے لئے قابل عمل پلان ترتیب دینا ہے جس کے ثمرات نچلی سطح پرتک پہنچ سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بنائی گئی قومی رابطہ کمیٹی کے ہر اجلاس میں اولین ترجیح کرونا وائرس سے بچنے کے لئے قومی حکمت عملی ، پھیلائو کے روک تھام ، حفاظتی انتظامات اور صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کرانا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لئے جو حکمت عملی بنی ہے، اس سے جڑے چیلنجز کو بھی دیکھنا ہے ،غذائی تحفظ ، لاجسٹک ، ترسل ، ٹرانسپورٹ، میڈیکل آلات کی خریداری اور دیہی علاقوں تک مکمل رسائی اور حفاظتی انتظامات جیسے سنجیدہ چیلنجز سے بھی نبردآزما ہونے کے لئے تمام صوبے مل بیٹھے ہیں ، وزیراعظم عمران خان نے این ڈی ایم اے کو خریداری کے لئے فوکل ادارہ بنایا ہے جس کی ذمہ داری ہے کہ کرونا وائرس سے بچائو کے لئے تمام طرح کے آلات ، میڈیکل کٹس ،حفاظتی اقدامات یقینی بنانا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس تسلسل کے ساتھ جاری ہے اس میں تمام صوبے پیش آنے والی مشکلات سامنے رکھتے ہیں اور اس پر حل نکالا جاتا ہے ، این سی سی میں وزیراعظم اور صوبائی قیادت کی مشاورت سے تمام چیزیں آگے بڑھ رہیں ہیں، این سی سی کے فورم پر ہر ہفتے کیے جانے والے فیصلوں کا جائزہ اورصوبوں کی صورتحال کا تبادلہ کیا جاتا ہے ۔معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزراء اطلاعات ویڈیو کانفرنس کے گذشتہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزراء اطلاعات کا وٹس ایپ گروپ بنایا جائیگا ، اس حوالے سے کوویڈ 19 منسٹریل وٹس ایپ گروپ تشکیل دیدیا گیا ہے ،تمام صوبائی وزراء اطلاعات کی معلومات کا تبادلہ بھی شروع ہوگیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے اجلاس میں فیک نیوز کی تدارک کی بات بھی کی گئی تھی اس حوالے سے پی آئی ڈی میں کرونا بسٹرڈ، سینٹرل نیوز پورٹل بھی بنا دیا گیا، مصدقہ اطلاعات کیلئے کرونا کمبائنڈ گروپ بنانے کی ضرورت ہے تا کہ وزراہ اطلاعات کی جانب سے آنے والی معلومات میڈیا تک پہنچائی جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ کرونا سے کوئی اموات ہوتی ہے تو میڈیا کی بریکنگ نیوز ہوتی ہے لیکن کتنے مریض صحت یاب ہو کر گھر جارہے ہیں اسے بھی اسی طرح اجاگر ہونا چاہیے اس کے لئے تمام صوبائی وزراء اطلاعات کو اپنے اپنے صوبے کے میڈیا کے ساتھ روابط کو یقینی بنائیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ بھی دیکھنا ہے کہ قرنطینہ وارڈ میں جب کوئی مصدقہ کرونا وائرس کا مریض سامنے آئے تو اس کے لئے عالمی سطح پر طے شدہ پروٹوکول پر عمل درآمد کیسے یقینی بنایا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پی آئی ڈی نے کرونا جرنلسٹ ایپ کا اجراء کر دیا ہے، صحافیوں کو تحفظ دینے ، کرونا سے متاثرہ صحافیوں کی یہاں پر رجسٹریشن ہوگی ، اس ایپ کے مطابق اب تک پاکستان میں تین صحافی کرونا سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے دو کا تعلق لاہور اور ایک کا تعلق وزیر آباد سے ہے دونوں پنجاب کے ہیں، یہ ایپ پورے پاکستان میںصحافی یا اہل خانہ جو کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اس کے لئے معاون ثابت ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ پورے ملک کے صحافیوں اور میڈیا ورکرز جو فرنٹ لائن پر اس جہاد میںشریک ہیں انھیں این ڈی ایم اے کے ذریعے حفاظتی کٹس فراہم کرنے جارہے ہیں اس کیلئے صوبائی اطلاعات وزارتوں سے صحافیوں کا ڈیٹا بینک مانگ لیا ہے ۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد ہر میڈیا ہائوس پر مختلف پہلو سامنے لایا جاتا ہے اور یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ صوبے کئی اور کھڑے ہیں اور وفاق کی سمت کوئی اور ہے ،ایسا کچھ نہیں ہے ،این سی سی کے ہر اجلاس میں ہر معاملے پر اتفاق رائے ہوتا ہے اس لئے فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی وزارت اطلاعات کی سطح پر این این سی کے فیصلوں کو عام کرنے اور انسداد کرونا وائرس آگاہی کے لئے 5کروڑ روپے سے فنڈز قائم کر دیا ہے ،صوبائی اطلاعات کی وزارتیں بھی اپنے اپنے صوبوں میں اس مد میں فنڈ میں حصہ ڈال سکیں گی اس سے ایک موثر میڈیا کمیونیکشن پلان کے تحت این سی سی کے فصیلے سامنے لانے میں مدد ملے گی ۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا کے اندر ورکرز اورمالکان کی مشکلات سے آگاہ ہیں ،اور ایک تاثر دیا جارہا ہے کہ حکومت نے میڈیا کے اشتہارات کو روکا ہوا ہے یا بقایا جات ادا نہیں کیے جارہے ہیں، دوسری طرف صحافیوں اور میڈیا ورکرز کوتنخواہیں اور بقایا جات نہیں مل رہے ، اس میں کافی حد تک چیزیں حقیقت بھی ہیں اور کچھ مفروضے ہیں ، تمام صوبے میڈیا کے بقایاجات کا معاملہ حل کریں ،اے پی این ایس ،پی بی اے ،سی پی این ای کو کہا ہے کہ تین تین لوگ نامزد کردیں ،حفیظ شیخ کے ساتھ بیٹھ کر بقایا جات نشاندہی کر کے ایک ہی دفعہ ادائیگی کی جائے ،یہ ادائیگیاں تنخواہوں اور بقایا جات کا چیک بھی یقینی بنایاجائیگا، وفاق کی سطح پر وزیراعظم کی ہدایات پرمعاشی ریلیف پیکیج کے اندر ایک پلان آف ایکشن کے تحت اس مسئلے کو حل کرنے جارہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کرونا ریلیف ٹائیگر فورس اور اوورسیز پاکستانیز کے لئے ایک اکائونٹ کھولنے کے اقدامات سامنے آئے ہیں اس میں بھی صوبوں کی تجاویز درکار ہیں ۔ اس موقع پر بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ بلوچستان میں مجموعی طور پر 17مارچ سے لاک ڈائون کا فیصلہ کیا گیا تھا ، اس میں کچھ کنفوژن رہی ہے، ہم نے کوشش کی ہے کہ لاک ڈائون کی اصطلاح کا استعمال نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جزوی لاک ڈائون میں عوامی اجتماعات کو محدود، سرکاری دفاتر کو بند کیا گیا ہے ، ماسوائے کھانے پینے اور ادویات کے تمام کاروباری مراکز بند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے گذشتہ روز جو ہدایات دیں ہیں اس سے ابہام ختم کو گیا ہے ،بلوچستان حکومت انسداد کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے قومی بیانیہ کے ساتھ کھڑی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈائون کی شکل میں یومیہ کی بنیاد پر دیہاڑ لگانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کے لئے بلوچستان حکومت نے 32کروڑ ریلیز کر دیئے ہیں ۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بلوچستان حکومت کی جانب سے انسداد کرونا وائرس اقدامات کو سراہا۔ خیبر پختونخواہ کے مشیر اطلاعات و نشریات اجمل وزیر نے کہا کہ کے پی کے میں مزدود طبقات کو ریلیف دینے کے لئے ملک کی مجموعی آبادی کے 43فیصد جو کہ 19لاکھ خاندان بنتے ہیں کو ریلیف پیکیج دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اسی طرح وفاقی حکومت کے معاشی ریلیف پیکیج کو بھی آگے بڑھا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کے پی کے حکومت نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے 11ارب 46کروڑ روپے، صحت کے شعبے کے لئے 8ارب ،ایمرجنسی کیلئے 6ارب جبکہ دیگر شعبوں کے لئے مجموعی طور پر 32ارب کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے کابینہ میں تعلیمی ادارے 31مئی تک بند ، سرکاری تقریبات ، شادی بیاہ، نجی تقریبات کی بندش میں 30اپریل تک توسیع ،بھرتیوں کے ٹیسٹ 31مئی تک موخر کر دیئے گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں تمام بڑے ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں رش کو مد نظر رکھتے ہوئے او پی ڈیز کے باہر سکریننگ کا عمل موثر بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات کے پی کے نے اخبارات اور ٹی وی چینلز کی انتظامیہ سے فیلڈ رپورٹرز کے کوائف مانگے ہیں تا کہ انھیں کے پی کے حکومت کی جانب سے خصوصی کارڈ جاری کیے جائیں ، یہ کوائف کے پی کے کے سکیورٹی اداروں کو بھی بھجوائے جائیں گے تا کہ ایمرجنسی میں انھیں مشکلات پیش نہ آئیں ۔

انہوں نے معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی جانب سے فرنٹ فٹ پر کام کرنے والے صحافیوں کے لئے کٹس فراہمی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس کے لئے ہم میڈیا ہائوسز سے نام لیکر این ڈی ایم اے تک پہنچائیں گے ۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کے پی کے کے مشیر اطلاعات کو کہا کہ کے پی کے میں وزیراعظم کرونا وائرس ریلیف ٹائیگرز فورس ، اورسیز پاکستانیز فنڈ کے حوالے سے تجاویز دیں اور این سی سی کے فیصلے عام کرنے کے لئے وزارت اطلاعات کے فنڈ میں بھی اپنا حصہ ڈالیں ۔

سندھ کے وزیر اطلاعات و نشریات ناصر شاہ نے تجویز دی کہ وزراء اطلاعات ویڈیو کانفرنس آئندہ ہفتے کی بجائے تین دنوں بعد بلائی جائے تا کہ اطلاعات کے تبادلے اور وفاق کی پالیسوں پر بہتر انداز سے آگے بڑھایا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ متفقہ پالیسی ہو تو اس کا موثر عمل درآمد ہوتا ہے اس کو یقینی بنانے کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کی ذاتی کاوشیں درکار ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والی امداد ، وزیراعظم ریلیف پیکیج ، این ڈی ایم اے امدادی پلان کے تحت تمام صوبوں کو مساوی امداد ملنی چاہئے ، اب آئندہ مرحلہ ریلیف کا ہے اس میں تمام سٹیک ہولڈرز کی مربوط کوششوں کی ضرورت ہے ۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے این ڈی ایم اے کو ہدایت دی ہے کہ بیرونی امداد کو اپنی ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کریں اور صوبے کو بھجوانے والی تفصیلات بھی اپ لوڈ کی جاہیں ، اب آئندہ کا مرحلہ ریلیف کا ہے ،اب عوام نے حکومت کی طرف دیکھنا ہے ،حکومت تمام امدادی پیکیج کی صوبوں میں مساوی تقسیم کو یقینی بنائیگا ۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ وزراء اطلاعات ویڈیو کانفرنس بدھ کو رکھ لیتے ہیں اس کے لئے تمام شرکاء کی رائے کا احترام کیا جائے گا ۔ پنجاب کے وزیر اطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کرونا وائرس کے موقع پر پوری قوم یکسوئی کے ساتھ اس جنگ میں شانہ بشانہ جدوجہد کررہی ہے ، بطور وزیر اطلاعات میڈیا مالکان کو ذاتی طور پر ان بورڈ لیا ہے ان سے مکمل رابطہ میں ہیں ، صحافی اور میڈیا ورکرز فرنٹ لائن رہتے ہوئے مثبت کام کررہے ہیں ، جرنلسٹ سپورٹ فنڈ کو فعال کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب ، وزیراعظم، وفاقی حکومت ،ڈبلیو ایچ او کی ایس او پیز کو آگے لیکر چل رہیں ہیں ، وفاق کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب میں گڈز کی ٹرانسپورٹیشن پر عائد پابندی اٹھا لی گئی ہے ،نئے فیصلے کے مطابق کھانے پینے کی دوکانیں ،سبزی کی دوکانیں، تندور ،بیکریاں صبح 8بجے سے رات 8بجے تک کھلیں رہیں گی ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے 8ڈویژن کے لئے 62ارب روپے جاری کر دیئے ہیں جس سے فوری طور پر جدید لیبارٹریاں قائم ہوسکیں گی ۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے شہید ہونے والے کو 8لاکھ روپے مالی امداد کے طور پر دیئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گذشتہ 10سالوں کے دوران ہمارے خلاف جاری کیے گئے اشتہارات کے 90فیصد بقایا جات ادا کر دیئے ہیں ، صوبائی وزارت اطلاعات نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر متاثرہ صحافیوں یا میڈیا ورکرز سے سادہ کاغذپر درخواست مانگتے ہیں جو مذکورہ میڈیا ہائوس کے اشتہار روک لئے جاتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد پنجاب میں 490پنجاب ہوچکی ہے اس میں ڈیرہ غازی خان میں قرنطینہ میں موجود زائرین کی ذیادہ تعداد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ضلع میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز20 ہیں، میرے حلقہ انتخاب صادق آباد میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز 4,5 سامنے آئیں ہیں جس پر پورے علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے تا کہ اس کا مقامی پھیلائو روکا جاسکے ،اس بارے سوشل میڈیا کے اعداد و شمار غلط ہیں ۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی آئی ڈی میں کرونا وائرس فیک نیوز کے حوالے سے بسٹرڈ بنایا گیا ہے صوبائی وزارت اطلاعات ایسی افواہوں کو سامنے لائے ، پی آئی ڈی تمام ٹی وی چینلز پر اس کا وضاحت یقینی بنائے گی ۔گلگت بلتستان کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات فدا حسین نے کہا کہ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے 130مصدقہ کیس سامنے آئے ہیں ،جی بی حکومت کے پاس تمام زائرین کی سکریننگ کی سہولت نہیں ہے اور بہت سے لوگ بیرون ممالک سے بھی آئے ہیں ،اس کے لئے ہمیں وفاق کا تعاون درکار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے ڈاکٹر اسامہ نے کرونا وائرس سے لڑتے ہوئے اپنی جان بھی قربان کر دی ، ہم اپنی استعداد کے مطابق دن رات کام کررہے ہیں ۔وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی صورتحال سے آگاہ ہے ، آبادی کم ہے لیکن چیلنج بڑا ہے ، گلگت بلتستان میں رابطے اور لاجسٹک کے ایشوز ہیں اس کے باوجود گلگت بلتستان کے وزیراعلی اور انکی کاوشیں لائق تحسین ہیں ۔

انہوں نے ریاستی میڈیا کو ہدایت دی کہ وہ گلگت بلتستان حکومت سے رابطے میں رہیں اور وہاں کی صورتحال کو موثر انداز سے اور بروقت قومی سطح کی میڈیا پر مساوی کوریج یقینی بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت صحافیوں کے حوالے سے ڈیٹا بینک بنائیں ،فرنٹ لائن پر کام کرنے والے صحافیوں کو خصوصی کٹس فراہم کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ڈی جی ایم نے یہ ذمہ داری لی ہے کہ گلگت بلتستان میں سکریننگ کے عمل میں موثر بنایا جائے گا ، اس کے لئے آغا خان لیبارٹری کی خدمات بھی لی جارہی ہیں ۔

آزادوجموں کشمیر کے وزیر اطلاعات مشتاق منہاس نے کہا کہ اس بھرپور مہم پر معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ، یہ وقت سیاست کا نہیں ہے ،پوری دنیا نے اس چیلنج سے قوم بن کر نمٹا ہے ، جب تک کرونا وائرس ہے تب کوئی اور بات نہیں ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ،ڈاکٹر ،امن امان فرنٹ لائن لڑ رہے ہیں انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ویڈیو کانفرنس کے اختتام پر کہا کہ منافع خوروں ،ذخیرہ اندوزں کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے ، بحران اور وبا میں بھی مٹھی بھر عناصر اپنے مفادات کے لئے پورے پاکستان کے مفادات گروی رکھتے ہیں ان کو نشان عبرت بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس عالمی چیلنج سے نمٹنے کے لئے چین کی جانب سے ہر طرح کی مدد پر شکر گذار ہیں ،چین ہمارا دیرینہ دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ چینی ڈاکٹر اور تکینکی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے ،اس ٹیم نے سے مکمل استفادہ حاصل کرینگے کیونکہ چین دنیا کہ پہلا ملک ہے جس نے کرونا وائرس کو شکست دینے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے ڈاکٹروں کی تربیت اور استعداد کار بڑھانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی ۔ انہوں نے کہ اب ریلیف کا مرحلہ شروع ہورہا ہے اس کے لئے بنیادی ضررویات پوری کرنے کے لئے حکومت اپنی تمام تر صلاحتیں اور وسائل بروئے کار لائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ درپیش مسائل کے تدارک کو مزید موثربنانے کے لئے ایک دوسرے کا دست بازوں بن کر کاوشوں کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے ۔