مقامی کاٹن مارکیٹ میں کاروبار ٹھپ ، گزشتہ ہفتے کے دوران اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ فی من 8800 روپے کے بھائو پر مستحکم رکھا
مقامی طور پر بھی ٹیکسٹائل ملز اورجنرز اضطراب کا شکار ؛ برآمدی معاہدے منسوخ ہونے کے سبب مال جمع ہونے کی وجہ سے کئی ملز بند ہوچکی ہیں، نسیم عثمان
ہفتہ 28 مارچ 2020 19:33
(جاری ہے)
تیار شدہ مالوں کے انبار لگ گئے ہیں جس کے باعث تقریبا 100 سے زیادہ ملوں نے ملیں بند کر دی ہے کچھ ملیں جزوی طور پر چل رہی ہے وہ بھی بند ہونے کے قریب بتائی جاتی ہے جس کے باعث بے روزگاری میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
ٹیکسٹائل ملز کو ڈبل مار پڑھ رہی ہے ایک جانب برآمدی شپمنٹ میں غیر معمولی تاخیر یا معاہدے کینسل کئے جارہے ہیں دوسری جانب ڈالر کے بھا میں ہوشربا اضافہ کے باعث درآمد کی ہوئی روئی مہنگی پڑھ رہی ہیں تاہم اگر درآمد کنندگان ڈالر کے دام میں اضافہ کے باعث کینسل سودا معاہدوں کو دوبارہ بحال کرنے کیلئے نظر ثانی کر سکتے ہیں۔دوسری جانب پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے وزیراعظم عمران خان کو خصوصی خط لکھ کر استدعا کی ہے کہ کئی جنرز کے پاس روئی کی تقریبا 5 لاکھ گانٹھوں کا اسٹاک موجود ہے جس کا فی الحال کوئی خریدار نہیں علاوہ ازیں روئی کا وزن بھی دن بدن کم ہوتا جارہا ہے جس کے باعث انہیں ڈبل مار پڑ رہی ہے اس لیے جنرز سے بینکس پہلی مارچ سے 31 جولائی تک سود معاف کر دے تاکہ جنرز آئندہ سیزن کے لئے کپاس کے کاشتکاروں سے پھٹی کی خریداری کر سکے۔کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ کورونا وائرس کیوں کہ پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے اس کے باعث بین الاقوامی طور پر بھی کاروبار ٹھپ ہے تاہم نیویارک کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے روئی کا وعدے کے بھا میں اتار چڑھا رہا بھا کم ہوکر فی پانڈ 49 امریکن سینٹ کی نہایت کم سطح پر آگیا تھا اس میں تقریبا 4 امریکن سینٹ کا اضافہ ہو کر 53 امریکن سینٹ ہوگیا تھا آخری روز دوبارہ کم ہوکر 51.33 سینٹ پر بند ہوا تاہم کاروبار ٹھپ ہی کہا جاسکتا ہے گوکہ USDA کی ہفتہ وار رپورٹ میں گزشتہ ہفتے کی نسبت برآمد میں 19 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ چین میں گو کے کاروبار معمول پر آرہے ہیں۔ تاہم کاٹن مارکیٹ غیر یقینی صورتحال کی حامل ہے۔ بھارت میں بھی کرونا وائرس کے باعث کاروباری عمل رکا ہوا ہے تاہم روئی کے بھا روزانہ جاری کئے جاتے ہیں وہاں بھی روئی کا بھا مستحکم ہے کوئی کمی بیشی نظر نہیں آئی۔نسیم عثمان کے مطابق حکومت نے کرونا وائرس کے باعث مراعات کا اعلان کیا ہے خصوصی طور پر شرح سود میں مزید 1.50 روپے کی کمی کرکے شرح سود 11 روپے کر دیا گیا ہے دوسری جانب روپے کی نسبت ڈالر پاکستان کی تاریخ میں 167 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے لیکن دنیا بھر میں کرونا وائرس کے باعث کاروباری مارکیٹوں میں سردبازاری کے باعث اس کے فوری مثبت اثرات زائل ہو رہے ہیں۔کرونا وائرس کی وجہ سے لوک ڈان ہونے کے باعث خصوصی طور پر امریکہ اور یورپین یونین کے ممالک نے بیرون ممالک سے ٹیکسٹائل مصنوعات کے درآمدی معاہدے منسوخ کرنا شروع کیے تو فوری طور پر بنگلہ دیش اور بھارت کے ٹیکسٹائل مصنوعات سے منسلک اداروں نے ان درآمدکنندگان سے معاہدے منسوخ نہیں کرنے کی اپیل کرنے لگے بنگلہ دیش کی گارمنٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی صدر ڈاکٹر روبانا حق Dr Rubana Haq President of Bangladesh Garments Manufacturers And Exporters Association نے اور بھارت کی ٹیکسٹائل کی منسٹر سمریتی ایرانی Smt. Smriti Irani Honorable minister of Textile of india نے درآمدکنندگان سے معدبانہ اپیل کی ہے کہ برائے مہربانی درآمدی معاہدے کینسل نہ کیے جائے ایسا کرنے سے ہمارے لاکھوں کاریگر بیکار ہوجائیں گے آپ ہمارے مصنوعات درآمد کرلے بھلے اس کی ادائیگی میں تاخیر کرے لیکن افسوس ہماری ٹیکسٹائل منسٹری کی جانب سے درآمدکنندگان کو اس قسم کی التجا یا اپیل نہیں کی گئی۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.