سکوائش کے عالمی چمپئن جہانگیر خان بھی کورونا وائرس کیخلاف آگاہی مہم کیلئے میدان آگئے

ہفتہ 28 مارچ 2020 19:33

سکوائش کے عالمی چمپئن جہانگیر خان بھی کورونا وائرس کیخلاف آگاہی مہم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2020ء) سکوائش کے عالمی چمپئن جہانگیر خان بھی کورونا وائرس کے خلاف آگاہی مہم کے لئے میدان میں آگئے۔جہانگیر خان نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ مشکل کی اس گھڑی اور نازک صورتحال میں سب کو اپنا کردار اداکرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے عوام کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا ،اس وائرس کو شکست دینے کے لئے عوام کو گھروں تک محدود رہنا اور حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا ہونا ہوگا ۔جہانگیر خان نے کہا کہ مخیر شخصیات سے اپیل ہے کہ وہ مستحق لوگوں کے لئے وسائل مختص کریں اور یہ وقت اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔