کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کا انٹر نیشنل کمپنی سے معاہدہ

بین الاقوامی اداروں کو کھیلوں کی تنظیموں سے تعاون کھیلوں کے فروغ کے لئے مثبت قدم ہے،ذوالفقار خشک

ہفتہ 28 مارچ 2020 19:33

کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کا انٹر نیشنل کمپنی سے معاہدہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2020ء) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کا شہر قائد میں باسکٹ بال کھیل کے فروغ کے لئے انٹرنیشنل کمپنی F.H.M Packagesکے درمیان معاہدہ طے پاگیا ،معاہدے کے تحت بین الاقوامی کمپنی 2020؁ء میں منعقدہ قومی و صوبائی ٹورنامنٹس میں گرلز باسکٹ بال ٹیم کو مکمل کٹس فراہم کرے گی اس حوالے سے ایک تقریب ڈپٹی کمشنر سائوتھ کے آفس میں منعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل کمشنر سائوتھ ذوالفقار خشک نے کراچی باسکٹ بال خواتین ونگ کی سیکریٹری زعیمہ خاتون کو کمپنی کی جانب سے فراہم کی جانے والی کٹس دی جو کہ کراچی کی ٹیم قومی چمپئن شپ 2020؁ء میں استعمال کرے گی اس موقع پر F.H.M Packagesپاکستان کے C.E.

(جاری ہے)

Oعمران فیصل،KBBAکے صدر غلام محمد خان ،مختار کار سول لائن طفیل پتافی اور کراچی باسکٹ بال انڈر 19ٹیم کے کوچ انجینئر زین العابدین بھی موجود تھے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سائوتھ ذوالفقار خشک نے کہاکہ بین الاقوامی کمپنیز کی جانب سے شہر قائد میں کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے کھیلوں کی تنظیموں کے ساتھ تعاون ایک مثبت اقدام ہے انہوں نے بین الاقوامی کمپنی اور KBBAکے مابین کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے معاہدہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے قابل تقلید عمل قرار دیا اور دیگر کمپنیز سے بھی کھیل سمیت تمام شعبوں کے فروغ اور ترقی کے لئے باہمی اشتراک و تعائو ن پر زور دیا ذوالفقار خشک نے ضلع جنوبی کے انتظامی سربراہ ڈپٹی کمشنر سائوتھ ارشاد علی سوڈھر کی جانب سے KBBAکو بھر پور تعائون کا یقین دلا یا اس موقع پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان نے سابق اسسٹنٹ کمشنر سول لائن فاطمہ بشیر اور مختار کار سول لائن طفیل پتافی سے اظہار تشکر کیا جن کے تعائون سے یہ معاہدہ طے پایا جس کے ذریعے شہر قائد میں باسکٹ بال کھیل کو فروغ پائے گا ۔

متعلقہ عنوان :