گورنر پنجاب کا تما م جیلوں کے قیدیوں اور سٹاف کو ماسک ،سینی ٹائرز ، صابن اور 1لاکھ غر خاندانوں کو مفت راشن کی فراہمی کا اعلان
عوام سڑکوں پر نکلنے سے باز نہ آئے تو سخت ترین فیصلے کیے جائینگے ، خدا کیلئے اٹلی اور فرانس جیسے حالات سے بچنے کیلئے گھروں میں رہیں‘چوہدری سرور
ہفتہ 28 مارچ 2020 20:13
(جاری ہے)
گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ نیٹ ورک میںشامل12فلاحی تنظیموںکے ساتھ ملکر ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب بھر کی جیلوں میں سٹاف اور قیدیوں کو بھی کورونا سے بچانے کیلئے بھر پور اقدامات کر یں گے جسکے لیے ہم نے تمام جیلوں میں قیدیوں کی تعداد اور انکو درپیش مسائل کے حوالے سے ریکارڈ جمع کر لیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ آج پہلے مر حلے لاہور کی جیلوں کے سٹاف اور قیدیوں کو کورونا سے بچانے کیلئے سامان کی پہلی کھیپ آئی جی پنجاب کے حوالے کردی ہے اور انشاء اللہ پنجاب کی جیلوں میں46ہزار قیدیوں سمیت جیلوں کے سٹاف کو کورونا سے بچانے کیلئے ماسک ،سینی ٹائزر ،صابن ،دستانے اور جراثیم کش شیمپوفراہم کیے جائیں گے او ر جیلوں میں موجود تما م سٹاف کوہر صورت کوروناسے بچایا جائے گا ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب میں کورونا بحران کی وجہ سے بے روزگار ہونیوالے تمام خاندانوں کو مفت راشن فر اہم کیا جائیگا اور پہلے مر حلے میں1لاکھ خاندانوں کو مفت راشن فراہم کر نے کا آغاز کر رہے ہیں اور اس کیلئے ایک ایسی ایپ بھی تیار کی جا رہی ہے جسکے بعد راشن لینے والے ہر فرد کا نام ایپ میں شامل ہو جائیگا تاکہ کوئی بھی شخص دو بارر اشن نہ لے سکے اور ہم کوشش کر یں گے کہ باقی فلاحی اداروں کو بھی اس ایپ میں شامل کر یں تاکہ کوئی بھی شخص کسی بھی طر ح ایک ہی وقت میں دو اداروں سے راشن نہ لے ریاست بے سہارا لوگوں کے تحفظ کی ذمہ داری ہر صورت پوری کر ے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ کورونا بحران سے متاثر افرادکی مدد کیلئے مخیر حضرات کوآگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کر نا ہوگا وزیر اعظم عمران خان عوام دوست وژن کے تحت پالیساں بنا رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں گور نر پنجاب نے کہا کہ بدقسمتی سے عوام کورونا سے پیدا ہونیوالے حالات کو سنجیدہ نہیں لے رہی لیکن میں واضح کر دینا چاہتاہوں کہ اگرحالات یہی رہے تو ہم سخت ترین اقدامات کے ذریعے عوا م کو گھروں میں رہنے پر مجبور کر یں گے ۔ لاہور انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے گوہر اعجازنے کہا کہ ہم غر یب خاندانوں میں مفت راشن کی تقسیم اور جیلوں میں قیدیوں اور سٹاف کو کورونا سے بچانے کیلئے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق گور نر پنجاب کیساتھ کھڑے ہیں اور انشاء اللہ ہم یقین سے کہتے ہیں کہ پنجاب میں کورونا سے پیدا حالات سے بے روزگار ہونیوالا کوئی بھی شخص کھانے کے بغیر نہیں رہیگا ہم انکو گھر کی دہلیز پر راشن فراہم کر یں گے۔اخوت فائونڈیشن کے چیئر مین ڈاکٹر امجد ثاقب اور بزنس پینل پاکستان کے سربراہ خواجہ شیراز اکرم نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم بھی اس نیک کام میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور جس طر ح ہم سب ملکر کام کر رہے ہیں انشاء اللہ ہم اپنے مشن میں ضرور کامیاب ہوں گے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.