امریکی بحری بیڑے پر موجود 23 افراد کی کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق

ہفتہ 28 مارچ 2020 20:46

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2020ء) بحر الکاہل میں موجود امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے 'یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ' پر موجود کم سے کم 23 افراد کے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ کرونا میں مبتلا ہونے والے تمام مریضوں کو ایک بندرگاہ پر الگ تھلگ کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس ہفتے کے آغاز میں مذکورہ بحری بیڑے پر موجود تین افراد کے کرونا ٹیسٹ پازیٹو آئے جس کے بعد انہیں وہاں سے الگ کیا گیا تھا۔

نیوی آپریشنز کے کمانڈر ایڈمرل مائک گلڈے نے ایک بیان میں کہا کہ بیڑے پرموجود "کووڈ 19" متاثرہ مزید مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بحری بیڑے پر موجود 5000 دیگر افراد کی جانچ کی جا رہی ہے۔ امکان ہے کہ مزید بھی کچھ لوگ کرونا کا شکار ہوسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک کرونا کے جتنے مریض سامنے آئے ہیں ان میں سے کسی کی حالت تشویشناک نہیں اور نہ ہی کسی کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :