سربیا میں قرنطینہ قوانین کی خلاف ورزی پر 3 افراد کو تین سال تک قید کی سزائیں

ہفتہ 28 مارچ 2020 22:37

سربیا میں قرنطینہ قوانین کی خلاف ورزی پر 3 افراد کو تین سال تک قید کی ..
لغراد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2020ء) سربیا میں کوروناوائرس کی عالمی وباء سے نمٹنے کے لئے بنائے گئے قرنطینہ قوانین کی خلاف ورزی پر 3افراد کو تین سال تک جیل کی بڑی سزائیں سنائی گئی ہیں ، یہ رپورٹ مقامی میڈیا نے گزشتہ روز دی ہے۔ سربیا میں کووڈ۔

(جاری ہے)

19کی وباء سے نمٹنے کے لئے جس میں بالکان ملک میں 530 کیس سامنے ہیں اور 8افراد ہلاک ہوئے ہیں، ہنگامی حالت کا اعلان کیا ہے اور سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔

خبررساں پورٹل جزنی ویسٹی نے رپورٹ دی ہے کہ جنوب مشرقی قصبے دمتروف گراڈ میں ایک 38 سالہ شخص کو وباء کے دوران طبی احکامات کا احترام کرنے کے قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب پائے جانے پر زیادہ سے زیادہ تین برس جیل کی سزاء سنائی گئی ۔ ٴملک بھر سے واپس آنیوالے سربیا کے تمام شہریوں کو 14سے 28روز تک خود کو قرنطینہ میں رکھنا ضروری ہے ۔

متعلقہ عنوان :