کورونا وائرس، یوروگوائے فٹ بال ایسوسی ایشن کا کوچ سمیت تقریباً تمام عملے کو چھٹیاں دیدیں

ہفتہ 28 مارچ 2020 22:37

کورونا وائرس، یوروگوائے فٹ بال ایسوسی ایشن کا کوچ سمیت تقریباً تمام ..
مونٹی ویڈیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2020ء) یوروگوائے فٹ بال ایسوسی ایشن (اے یو ایف) نے اعلان کیا ہے کہ کوچ آسکر تبریز سمیت اس کے تقریباً تمام عملے کو کورونا وائرس وباء جس نے دنیا بھر میں کھیلوں کو مفلوج کردیا ہے ، کی وجہ سے چھٹیاں دیدی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اے یو ایف نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ ایگزیکٹو کمیٹی اطلاع دیتی ہے کہ موجودہ صحت کے بحران جس میں اس کی تمام تر سرگرمیاں معطل ہو چکی ہیں ، یہ بات ۱ضروری ہے کہ ادارے کو مستقبل میں فعال بنانے کے لئے اس کے تحفظ میں سخت فیصلے کیے جائیں ۔

بنیادی اقدام کے طور پر اس کے تمام عملے کو بے روز گاری ، انشورنس کے ساتھ چھٹیوں پربھیج دیا گیا ہے جس میں کوچ 73سالہ تبریز بھی شامل ہیں جو کہ 2006ء سے یوروگوئے قومی ٹیم کے ساتھ منسلک ہیںاور انہیں عالمی کپ سیمی فائنل اور کوپا امریکن ٹائٹل میں مدد دی۔ کل وقتی حملے کے ساتھ ساتھ اے یو ایف کا کہنا ہے کہ اس نے تمام کیٹگریز میں سب بیرونی کنٹریکٹس بھی معطل کردیئے ہیں اور ادارے کے صرف ضروری عملے کو رکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :