چین نے عراق میں کورونا وائرس کی تشخیص اور جانچ کی صلاحیت میں اضافے کے لیے جدید لیبارٹری تیار کرلی

ہفتہ 28 مارچ 2020 22:56

چین نے عراق میں کورونا وائرس کی تشخیص اور جانچ کی صلاحیت میں اضافے کے ..
بیجنگ /بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2020ء) چین نے عراق میں کورونا وائرس کی تشخیص اور جانچ کی صلاحیت میں اضافے کے لیے جدید لیبارٹری تیار کی ہے۔چینی میڈیا کے مطابق عراق کے دارلحکومت بغداد میں بنائی جانے والی اس لیبارٹری سے کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کی تشخیص اور جانچ کا عمل بہترین ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق اس لیبارٹری میں یومیہ 1000 ٹیسٹ کیے جاسکتے ہیں جب کہ چینی ریڈ کراس کے ماہرین تقریباً 100 میڈیکل ورکرز کو تربیت بھی فراہم کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ چینی حکومت نے پاکستان میں بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اپنے ماہرین اور حفاظتی سامان بھیجا ہے۔خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ سے زائد ہے۔