سابق برٹش اوپن اسکواش چمپئن اعظم خان کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے

گزشتہ ہفتے ایلنگ ہسپتال لندن میں 95 سالہ اعظم خان کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا جو مثبت آیا تھا

ہفتہ 28 مارچ 2020 22:56

سابق برٹش اوپن اسکواش چمپئن اعظم خان کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2020ء) پاکستان کے لیے 4 مرتبہ اسکواش کا برٹش اوپن جیتنے والے اعظم خان کورونا وائرس کے باعث لندن میں انتقال کرگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق اعظم خان کے خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اعظم خان کا انتقال کورونا وائرس کے سبب ہوا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے ایلنگ ہسپتال لندن میں 95 سالہ اعظم خان کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا جو مثبت آیا تھا۔

اعظم خان کے بیٹے واصل خان کا کہنا تھا کہ ہسپتال انتظامیہ نے ہفتے کی شام والد کے انتقال سے آگاہ کیا ہے، ہم سب لندن میں آئسولیشن میں موجود ہیں اور اِس خبر نے ہمیں دہلا دیا ہے۔ خیال رہے کہ اعظم خان 1959 سے 1962 تک مسلسل 4 بار اسکواش چمپئن رہے اور وہ اسکواش کے عظیم کھلاڑی ہاشم خان کے چھوٹے بھائی تھے اور ان کا اپنا شمار بھی اسکواش کے لیجنڈز میں ہوتا تھا۔

متعلقہ عنوان :