لیاقت بلوچ کے قومی سیاسی رہنمائوں کو فون ، خیریت دریافت ، ملکی حالات پر تبادلہ خیال

ہفتہ 28 مارچ 2020 23:26

لاہور۔28 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2020ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور سیاسی امور کمیٹی کے صدر لیاقت بلوچ نے بی این پی کے صدر سردار اختر مینگل ، سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر خالد محمود ، گلگت بلتستان کے امیر مشتاق احمد ایڈووکیٹ ، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی ، منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ محمد الطاف کشمیری سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ۔

(جاری ہے)

کورونا وائرس کے حوالے سے خیریت دریافت کی اور ملکی حالات پر تبادلہ خیال کیا ۔لیاقت بلوچ نے انجمن آرائیاں پاکستان کے روح رواں میاں محمد سعید ڈیرے والے کا ہزاروں مزدوروں ، بے روزگاروں اور مستحق لوگوں کو ایک وقت کا پکا پکایا فوڈ پیکیج مہیا کرنے پرشکریہ ادا کیا اور کہاکہ مخیر حضرات کا جذبہ قابل تحسین ہے ۔ انشاء اللہ پوری قوم جلد اللہ کی خاص رحمت و کرم کے ساتھ کرونا وباء پر قابو پانے میں کامیاب ہوگی ۔