سروسز ہسپتال لاہورسے کورونا کے7 مشتبہ مریض بھاگ گئے
مریضوں کے نمونے ٹیسٹ کیلئے دیے گئے تھے، لیکن ٹیسٹ رپورٹ آنے سے قبل ہی مریض بھاگ گئے، ایم ایس ہسپتال کی مریضوں کے فرار ہونے کی تصدیق
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 28 مارچ 2020 22:49
(جاری ہے)
اب تک 11 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ 23 افراد صحتمند ہوئے ہیں۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 490 ہوگئی ہے۔ سندھ میں کورونا وائرس کے 440 مریض ہیں۔
خیبرپختونخوا میں 181 ، بلوچستان میں 133، گلگت بلتستان میں 91، اسلام آباد میں 27 اور آزاد کشمیر میں دو افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس کے مقامی ٹرانسمیشن کے کیسز کی تعداد بڑھ کر مجموعی کیسز کا 10 فیصد ہوگئی ہے جو خطرناک رجحان ہے۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی تعداد نے بھی سوالیہ نشان اٹھا دئیے ہیں کہ آیا پنجاب میں کورونا کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات نہیں کیے جا رہے۔ کہا جا رہا ہے کہ حکومت کی جانب سے کورونا کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں ملک کی چاروں صوبوں میں مکمل لاک ڈاون کر دیا گیا تھا جس پر عمل کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے ملک بھر میں فوج تعینات کر دی گئی تھی تا کہ لوگوں کو ان کے گھروں سے نکلنے سے روکا جا سکے۔ کورونا وائرس سے بچنے کا یہی ایک طریقہ ہے کہ لوگ ایک دوسرے سے دور رہیں تا کہ یہ مزید نہ پھیلے۔حکومت کی جانب سے یہ بھی عندیہ دیا گیا ہے کہ اگر حالات بہتری کی طرف نہیں جاتے تو ہمیں کرفیو کی طرف بھی جانا پڑ سکتا ہے، اسی لئے حکومت کی جانب سے عوام سے اپیل کی جا رہی ہے کہ لوگ گھروں میں رہیں اور ایک دوسرے سے ملنے سے اجتناب کریں کیونکہ اسی طرح ہم اس کے پھیلاو کو روک سکتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
-
صدرزرداری سینیٹ کا اجلاس کل جمعرات کی شام طلب کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.