ڈونلڈ ٹرمپ کا ملک میں کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے نیویارک، نیوجرسی اور کنیٹی کٹ کو قرنطینہ کرنے پر غور

اتوار 29 مارچ 2020 00:25

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2020ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے نیویارک، نیوجرسی اور کنیٹی کٹ کو قرنطینہ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے وائٹ ہائوس چھوڑتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ نیویارک وائرس کا مرکز بن گیا ہے اسلئے ہم نیویارک، نیوجرسی اور کنیٹی کٹ سمیت بعض دوسری جگہوں کو قرنطینہ کرنا چاہتے ہیں اور جلد ہی اس حوالے سے حتمی اعلان کیا جائے گا۔ امریکہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک بن گیا ہے جہاں پر 1 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 2 ہزار کے قریب اموات بھی ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔