کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ صوفی نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

کورونا وائرس کی تصدیق کے 2 ہفتوں بعد مجھے ڈاکٹرز نے وائرس سے کلیئر قرار دے دیا۔ صوفی ٹروڈو

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر اتوار 29 مارچ 2020 08:31

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ صوفی نے کورونا وائرس کو شکست ..
ٹورنٹو (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مارچ 2020ء) کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ صوفی نے کورونا وائرس کو شکست دے دی۔ کورونا وائرس کی تصدیق کے 2 ہفتوں بعد صوفی ٹروڈو کو ڈاکٹرز نے وائرس سے کلیئر قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ کو ڈاکٹرز نے کورونا وائرس سے سے کلیئر قرار دے دیا ہے۔ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں صوفی ٹروڈو نے بتایا کہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے 2 ہفتوں بعد ڈاکٹرز نے ان کو وائرس سے کلیئر قرار دے دیا ہے جس کے بعد وہ بے حد خوش ہیں۔

 

ہفتے کی رات کو جاری ایک ویڈیو پیغام میں صوفی کا کہنا تھا کہ ان کو ڈاکٹرز اور اوٹاوا پبلک ہیلتھ کی جانب سے وائرس سے متعلق تمام قسم کی کلیئرنس مل چکی ہے۔

(جاری ہے)

 

اپنے ویڈیو پیغام میں صوفی ٹروڈو نے تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اسی کے ساتھ انہوں نے وائرس میں مبتلا تمام لوگوں کے ساتھ ہمدردی اور پیار کے جذبات کا بھی اظہار کیا۔

واضح رہے کہ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ میں ڈاکٹرز کی جانب سے 12 مارچ کو کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی تھی جس کے بعد  کینیڈین وزیر اعظم 14 روز کے لیے طبی قید میں چلے گئے تھے۔ وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیر اعظم ٹروڈو میں وائرس کی موجودگی کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں نہ ہی ان کو فی الحال اپنا ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہے تاہم ڈاکٹرز کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ان کو 14 دن کے مخصوص دورانیے کے لیے ایک قسم کی طبی قید میں رکھا جائے گا۔

اس سے قبل کورونا وائرس کا شکار ہو جانے کے خدشے کے پیشِ نظر کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور ان کی اہلیہ نے وقتی طور پر ایک دوسرے سے دوری بھی اختیار کرلی تھی۔ 
اہلیہ کے کورونا وائرس سے صحت یاب ہو جانے کے بعد جسٹن ٹروڈو نے اعلان کیا ہے کہ وہ اور ان کے اہل خانہ فی الحال گھر میں ہی رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :