پرتگال میں کورونا وائرس کے پیش نظر یکم جولائی تک تارکینِ وطن شہری تصور کیے جائیں گے

اتوار 29 مارچ 2020 10:15

لزبن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2020ء) پرتگال کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ملک میں یکم جولائی تک ایسے افراد کو شہری تصور کیا جائے گا جن کی شہریت کے لیے دی گئی درخواستیں زیرِ التوا ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اس اقدام کا مقصد تارکینِ وطن کو حکومتی طبی سہولیات تک رسائی دینا ہے۔ ان درخواست گزاروں میں سیاسی پناہ کے لئے درخواست دینے والے بھی شامل ہیں جنھیں صرف درخواست دینے کا ثبوت دینا ہوگا جس کے بعد انھیں قومی ہیلتھ سروس، ویلفیئر بینیفٹس، بینک اکاؤنٹس اور دیگر سہولیات تک رسائی ہو گی۔ پرتگال میں اب تک کورونا کے 5170 متاثرین سامنے آئے ہیں جن میں سے 100 کی ہلاکت ہوچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :