شمالی کوریا کا دوبارہ میزائیل تجربہ

اتوار 29 مارچ 2020 11:00

پیانگ یانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2020ء) جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے میزائل کا تجربہ کیاہے۔فارس خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج نے بروز اتواراعلان کیا کہ میزائلوں کا تجربہ جاپان کے سمندر کی جانب کیا گیا۔

(جاری ہے)

شمالی کوریا نے مئی 2019 سے اب تک 17 بار میزائل تجربہ کیا ہے ۔شمالی کوریا کے رہنما نے یکم جنوری کو اعلان کیا تھا کہ اگرامریکہ سے مذاکرات شروع نہ ہوئے تو وہ اپنا میزائلی و ایٹمی پروگرام پھر سے شروع کردیگا۔ فروری2019 میں ہانوئے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد سے امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ ٹھپ پڑ گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :