امریکہ ، نیویارک سمیت چار ریاستوں کے لئے سفر ی ایڈوائزری

اتوار 29 مارچ 2020 11:00

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2020ء) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کووڈ -19کے پھیلاؤ کے درمیان ملک میں قرنطینہ نہیں لگایا جائے گا، بلکہ نیویارک، نیو جرسی اور کنیکٹیکٹ کے لئے سفری ایڈوائزری جاری کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ٹرمپ نے یہاں صحافیوں کو بتایا کہ وہ کووڈ -19 کے اہم مراکز نیویارک، نیو جرسی اور کنیکٹیکٹ کو کچھ دنوں سے قرنطینہ کرنے پر غور کر رہے تھے۔

بعد ازاں انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا’’وہائٹ ہاؤس کے کورونا وائرس ٹاسک فورس کی سفارش اور نیویارک، نیو جرسی اور کنکٹیکٹ کے گورنروں سے بات چیت کے بعد میں نے معمولی وقت کے لئے ان مقامات پر سخت سفر ی مشاورت جاری کرنے کے لئے کہا ہے۔قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہے۔ بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام مرکز آج رات تفصیلی معلومات جاری کرے گا۔