مصری حکومت نے ساحلی مقامات بند کردیے

اتوار 29 مارچ 2020 11:05

قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2020ء) مصری حکام نے کورونا وائرس کے پھیلاو سے بچاو کے لیے ساحلوں کو سیل کرکے وہاں تفریح کیلییآنے والوں کو روکنے کے احکامات جاری کر دیے۔

(جاری ہے)

مصری ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر عبدالفتاح السیسی کی جانب سے مقرر کی جانے والی کورونا سے بچاو کی کمیٹی نے سفارش کی تھی کہ عوامی مقامات پر آنے والوں پر پابندی عائد کی جائے تاکہ کورونا سے زیادہ سے زیادہ حد تک بچاجاسکے۔کمیٹی کی سفارش پر مصری حکام نے ساحلوں کو بند کرکے وہاں تفریح کے لیے آنے والوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :