سوشل میڈیا پیلٹ فارم سے استفادہ کرتے ہوئے ترک فنکاروں نے گھروں سے کنسرٹ شروع کر دیے

اتوار 29 مارچ 2020 11:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2020ء) ترک حکام کی طرف سے عوام کو گھر میں رہنے کی تنبیہ کے بعد ترکی کے گلوکار گھر میں رہنے کو ترجیح دیتے ہوئے یوٹیوب، انسٹاگرام، فیس بُک اور ٹویٹر جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فورموں سے اپنے ہزاروں فالوئرز کے لئے اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشل میڈیا سے کانسرٹ میں پہل کرنے والے گلوکار گیوک خان ترکمین کے ساتھ ساتھ صباحت آق کیراز، کورائے آوجی، صلہ گینچ اولو، یالن چیع دیم گُردال،جیسے متعدد فنکار ہوم کانسرٹوں میں اپنے فالوئرز کی فرمائشیں پوری کر رہے ہیں ۔

واضع رہے کہ انٹر نیٹ سے بعض موسیقار بھی اپنے سازوں کے ساتھ ان گلو کاروں کے ہوم کنسرٹوں میں حصہ لے رہیں اور موسیقار ان کنسرٹوں کے دوران عوام سے کورونا وائرس کی وجہ سے گھروں میں رہنے کی اپیلیں بھی کر رہے ہیں