سماجی فاصلے کا مذاق بنانے والی امریکی لڑکی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی

اتوار 29 مارچ 2020 12:20

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2020ء) کورونا وائرس کی سب سے اہم احتیاطی تدابیر سماجی فاصلے کا مذاق بنانے والی امریکی لڑکی کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آگئی۔

(جاری ہے)

امریکی خبر رساں ادارے کے امریکی ریاسٹ ٹینیسی کی رہائشی 21 سالہ لڑکی آئرلینڈ ٹیٹی کی چند روز قبل سماجی میل جول ختم کرنے اور گھر میں رہنے کی حکومتی احکامات کا مذاق اڑا رہی تھی۔

ایک روز قبل آئرلینڈ ٹیٹی کی طبیعت اچانک خراب ہوئی جس پر اہل خانہ اٴْسے لے کرہسپتال پہنچے۔ ڈاکٹرز نے مریضہ کی حالت کو دیکھتے ہوئے کورونا وائرس کی تشخیص کا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ پازیٹیو آئی۔انہوں نے دنیا بھر کے لوگوں کو نصیحت کی کہ اپنے گھروں پر رہیں، سماجی دوری اختیار کریں اور لوگوں سے ملنے جلنے سے بھی اجتناب کریں ۔

متعلقہ عنوان :