امریکا،کورونا وائرس سے متاثرہ شیر خوار بچے کی موت، تحقیقات شروع

اتوار 29 مارچ 2020 12:25

الینوائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2020ء) امریکی ریاست الینوائے میں حکام ایک ایسے شیر خوار بچے کی موت کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں جو کورونا انفیکشن کا شکار تھا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کووڈ انیس کے شکار کسی بچے کی موت کا یہ اولین واقعہ ہے۔ مرنے والے بچے کی عمر ایک برس سے بھی کم تھی۔ کووڈ انیس سے سب سے زیادہ خطرہ کمزور جسمانی قوت مدافعت، شدید بیماریوں کے شکار اور عمر رسیدہ افراد کو ہوتا ہے۔ کووڈ انیس کے باعث الینوائے میں ہونے والی 65 فیصد اموات 60 برس یا اس سے زائد عمر کی لوگوں کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :