طالبان نے افغان حکومت کا تجویز کردہ مذاکراتی وفد مسترد کر دیا

ْ مخصوص گروہ کی نمائندگی کرنے والوں سے مذاکرات طالبان امریکہ امن ڈیل کی خلاف ورزی ہے،بیان

اتوار 29 مارچ 2020 13:00

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2020ء) طالبان نے افغان حکومت سے مذاکرات کے لیے 21 رکنی وفد کو امن معاہدے سے متضاد قرار دے کر مسترد کر دیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق افغان حکومت نے طالبان سے بات چیت کے لیے اکیس رکنی وفد کا اعلان کیا تھا جس پر طالبان کے ترجمان نے بیان جاری کیا کہ افغان حکومتی وفد میں تمام فریقوں کی نمائندگی نہیں اس لیے مخصوص گروہ کی نمائندگی کرنے والے سے مذاکرات طالبان امریکہ امن ڈیل کی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ اور طالبان کے مابین گزشتہ ماہ امن معاہدہ ہوا تھا جو طالبان اور افغان سکیورٹی فورسز کے ایک دوسرے پر حملوں کے باعث پہلے ہی خطرے سے دوچار ہو چکا ہے، اب طالبان نے افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے کئے گئے مذاکراتی وفد کو بھی مسترد کر دیا ہے جو فریقین کے مابین مزید اختلافات کا سبب بنے گا۔